Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بھارت اور افغانستان کے درمیان باہمی قانونی امداد کے معاہدے کو کابینہ کی منظوری


نئی دلّی ، 29 اگست؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر قیادت، مرکزی کابینہ نے بھارت اور افغانستان کے درمیان مجرمانہ معاملوں کے سلسلے میں باہمی قانونی امداد کے معاہدے کو منظوری دے دی ہے ۔
اس معاہدے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان جرائم کی تحقیقات اور مقدمات کے سلسلے میں باہمی قانونی تعاون فراہم کرنا ہے ۔دو نوں ملکوں کے درمیان سرحد پار کے جرائم اور اس کے دہشت گردانہ روابط کے پس منظر میں بھی یہ معاہدہ تفتیش اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ایک وسیع قانونی فریم ورک مہیا کرے گا ۔اس کے علاوہ یہ معاہدہ دہشت گردوں کو تلاش کرنے ، ان پرقانو حاصل کرنے ، ان کے وسائل کو ضبط کرنے اور جرائم کے طریقوں کا سد باب کرنے اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے سرمایہ فراہم کرنے کی روک تھام میں بھی مدد گار ثابت ہوگا ۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔

u.4480