Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بھارت اور جاپان کے درمیان خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبہ میں مفاہمت کو کابینہ کی منظوری


نئی دہلی،23 ؍ جنوری /

وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں کابینہ نے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کے شعبہ میں تعاون سے متعلق  ہوئے مفاہمت (ایم او سی) کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

فوائد:

بھارت اور جاپان کے درمیان خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبہ میں باہمی تعاون سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔ یہ دونوں ملکوں میں خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت میں رائج بہترین طریقہ کار کے تئیں افہام و تفہیم کو فروغ حاصل ہوگا اور اس سے فوڈ پروسیسنگ کے سیکٹر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور اس کے ساتھ ہی ساتھ منڈی تک رسائی  بھی بہتر ہوگی، جس کے نتیجہ میں مساوات اور شمولیت آئے گی۔ مذکورہ ایم او سی سے جدید تکنیک اور طریقہ عمل اپنانے سے ملک میں فوڈ پروسیسنگ کے شعبہ میں بہتری آئے گی۔ بہتر طریقہ کار اور بہتر مارکٹ تک رسائی سے ملک میں فوڈ پروسیسنگ کی صنعت میں اضافے پر مدد ملے گی۔

**************

 U. No. 497