پی ایم انڈیا
نئیدہلی،3؍اکتوبر، مرکزی کابینہ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سڑک نقل و حمل اور سڑک صنعت کے شعبے میں بھارت اور روس کے مابین باہمی تعاو ن سے متعلق مفاہمتی عرضداشت کو منظوری دے دی ہے۔ مذکورہ مفاہمتی عرضداشت پر روسی صدر کے آئندہ دورہ ہندوستان کے دوران دستخط عمل میں آئیں گے۔
نقل و حمل اور شاہراہوں کے شعبے میں تعاون کے ایک رسمی پلیٹ فارم کے قیام اور اسے ترقی دینے کی غرض سے سڑک نقل و حمل اور سڑک صنعت کے شعبے میں ایک مفاہمتی عرضداشت کو مشترکہ طور پر دونوں ممالک نے بات چیت کے بعد حتمی شکل دی ہے۔
دونوں ممالک سڑک نقل و حمل ا ور سڑک صنعت کے شعبے میں باہمی تعاؤن سے مستفیض ہوں گے۔ افزوں تعاون ، اشتراک کے باہمی تبادلے جو روس کے ساتھ عمل میں آئیں گے، ان تمام امور سے سڑک نقل و حمل اور سڑک صنعت کے شعبے میں ایک طویل المدت اور مؤثر باہمی مواصلاتی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ مؤثر اور دانشمندانہ سڑک نقل و حمل نظام وجود میں آئے گا۔ اس کی مدد سے سڑک بنیادی ڈھانچہ اور سڑک نیٹ ورک انتظام کی منصوبہ بندی بہتر طور پر انجام دینے اور انتظامیہ کے کاموں میں بھی مدد ملے گی۔ ٹرانسپورٹ کی پالیسی، ٹیکنالوجیوں اور معیارات کو بلند کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ملک میں شاہراہوں کی تعمیر اور ان کے آپریشن کےمعاملے میں بہتری آئے گی اور بھارت اور روس کے مابین تعلقات مستحکم ہونے کا دیرینہ سلسلہ شروع ہوگا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ ۔ک ا
U-5139