پی ایم انڈیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے بھارت اور سنگاپور کے درمیان شہری منصوبہ بندی اور ترقی کے میدان میں تعاون کے سلسلے میں ایک مفاہمت نامے کو منظوری دی، جس کا اطلاق ماضی سے ہوگا۔ مفاہمت نامے پر 31مئی 2018 کو دستخط کئے گئے تھے۔
مفاہمت نامے کا مقصد میونسپل اداروں سمیت مرکز اور ریاستوں میں سرکاری ایجنسیوں کو سہولت دینا ہے کہ وہ شہری ترقی اور انتظامیہ اور دیگر میدانوں میں سنگاپور کی ایجنسیوں کی دستیاب مہارت کو سردست استعمال میں لائیں اور اس طرح شہروں کے احیاء کے مشن میں مدد ملے۔ اس سے نیتی میں صلاحیت پیدا کرنے اور افسران کو پالیسی بنانے نیز اسے شہادت کی بنیاد پر تیار کرنےمیں آسانی حاصل ہوگی اور نیتی کو مدد ملے گی کہ وہ اپنی دانشورانہ صلاحیت کو اور زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کرے۔
اس مفاہمت نامہ کے تحت منصوبہ بندی کے میدان میں صلاحیت سازی کے پروگرام، جس میں شہری منصوبہ بندی، پانی اور گندے پانی کے بندوبست، ٹھوس کچرے کے بندوبست، انٹلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم اور عوامی سرمایہ کاری (سرکاری پرائیویٹ شراکت داری) پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، عمل میں لایا جائے گا۔
بڑا اثر:
اس مفاہمت نامے سے بہترین طور طریقوں کی معلومات دوسروں تک پہنچانے اور صلاحیت سازی میں مدد ملے گی اور اس سے شہری منصوبہ بندی، پانی اور گندے پانی کے بندوبست، ٹھوس کچرے کے بندوبست، انٹلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم اور سرکاری سرمایہ کاری (سرکاری پرائیویٹ شراکت داری) کے میدانوں میں ریاست اور مرکز کی سطح پر مختلف سرکاری ایجنسیوں کو اپنے کام کاج میں مدد فراہم ہوگی۔
مستفیدین:
مرکزی حکومت، ریاستی سرکار اور شہری مقامی اداروں کے افسران کو ان کی معلومات میں اضافہ کرنے کا موقع ملے گا اور اس طرح وہ اس مفاہمت نامے سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔