Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بھگت سنگھ، راج گورو اور سکھ دیو کو ان کے یوم شہادت پر وزیراعظم کا خراج عقیدت


نئی دہلی۔23؍مارچ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھگت سنگھ، راج گورو اور سکھ دیو کی شہادت ہماری تاریخ میں ایک اہم لمحہ تھا۔ ہر ہندوستانی کو اس بات پر فخر ہے کہ ان تینوں عظیم شخصیات کا تعلق ہماری سرزمین سے تھا۔ اپنے عین عنفوان شباب کے زمانے میں انہوں نے اپنی زندگیاں محض اس لئے قربان کردی تھیں تاکہ دیگر لوگ آزادی اور وقار کی زندگی بسر کرسکیں۔

*****

U-1678