Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

تجارتی تدارکی اقدامات کے موضوع پر ماہرین کے ایک گروپ کی تشکیل کے لئے بھارت اورایران کے مابین مفاہمتی عرضداشت کو کابینہ کی منظوری


نئی دہلی ،05؍اپریل : مرکزی کابینہ نے وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں بھارت اورایران کے مابین اس مفاہمتی عرضداشت کو اپنی  استقدامی منظوری دے دی ہے جس کے تحت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات کے سلسلے میں تجارتی تدارکی موضوعات پر ایک ایکسپرٹ گروپ کا قیام عمل میں آئےگا ۔ اس مفاہمتی عرضداشت پر17فروری ، 2018کو ایران کے  صدر کے دورے کے دوران دستخط ہوئے تھے ۔ اس مفاہمتی عرضداشت سے دونوں ممالک کے مابین اطلاعات کے باہم تبادلے ، صلاحیت سازی سرگرمیوں ، اینٹی ڈمپنگ اور ٹیکسوں کی چوری وغیرہ جیسے امورمیں تجارتی تدارکی اقدامات کے معاملے میں تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

***************

U-1925