پی ایم انڈیا
نئی دہلی۔29؍اگست۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے تمام کھلاڑیوں اور کھیل کود کے شائقین کو قومی کھیل کود کے دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اساطیری حیثیت کے حامل ہاکی کے معروف کھلاڑی میجر دھیان چند کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقع پر میں تمام کھلاڑیوں اور کھیل کود کے شائقین کو جو بڑے ذوق وشوق کے ساتھ کھیل کود سے وابستہ رہے ہیں اپنی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں غیرمعمولی ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جن کی اساطیری کھیل کود ہنرمندی نے بھارتی ہاکی میں معرکۃ الآراء ابواب رقم کیے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ کھیل کود سے جسمانی درستگی حاصل ہوتی ہے، ذہن چاق وچوبند رہتا ہے اور شخصیت کو جلا ملتی ہے۔ بھارت میں زبردست کھیل کود صلاحیتیں مضمر رہی ہیں، اسے بروئے کار لانے کیلئے انڈیا اسپورٹس کی جانب سے ایک پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔
نیشنل اسپورٹس ٹیلنٹ سرچ پورٹل، نوجوانوں کو کھیل کود کوبطور کریئر اپنانے اور اس شعبے میں نمائندہ مقام حاصل کرنے کے لئے لازمی رہنمائی اور امداد فراہم کرتا ہے۔
******
م ن۔ ۔ ع ن۔
U-4240
On #NationalSportsDay, I congratulate all sportspersons and sports enthusiasts who pursue sports with great vigour and passion.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 29, 2017
I pay tributes to the exemplary Major Dhyan Chand, whose legendary sporting skills did wonders for Indian hockey.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 29, 2017
Sports is about physical fitness, mental alertness and personality enhancement. https://t.co/XaYoP07FQZ
— Narendra Modi (@narendramodi) August 29, 2017
India is blessed with immense sporting talent. To harness this potential, a portal was launched by @IndiaSports. https://t.co/yOGTU3U59h
— Narendra Modi (@narendramodi) August 29, 2017
The #NationalSportsTalentSearchPortal gives essential direction & support to youngsters to pursue their sporting aspirations and shine.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 29, 2017