Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

تمل ناڈو کے چنئی میں ایک عمارت کے گرنے سے جان گنوانے والوں کے لواحقین سے وزیر اعظم کا اظہار  تعزیت


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے چنئی میں ایک عمارت کے گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے  رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے اس  حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی  دعا کی۔

وزیر اعظم نے پی ایم این آر ایف سے ہلاک شدگان کے گھر والوں کو 2لاکھ روپے  اور زخمیوں کو 50ہزار  روپے کے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘ تمل ناڈو کےچنئی میں ایک عمارت کے گرنے کی وجہ سے ہونے والے حادثہ سے غمزدہ ہوں۔ اس مشکل گھڑی  میں ،میں متاثرہ لوگوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں’’۔

*******

ش ح۔ ظ ا-ج ا

UR  No. 6874