Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر شوٹر ایلاوینل والا ریون کو مبارک باد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر شوٹر ایلاوینِل والا ریون کو مبارک باد دی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہندوستانی شوٹر مسلسل ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

 

جناب مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:

 

ہندوستانی شوٹر مسلسل ہمارا سر فخر سے اونچا کر رہے ہیں!

 

ایشیائی کھیلوں میں 10 میٹر ایئر رائفل خواتین کے انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ایلاوینِل والا ریون کو مبارک باد۔ یہ آج ان کا دوسرا تمغہ ہے، جس سے یہ کامیابی مزید خاص بن گئی ہے۔ مستقبل کی کوششوں کے لیے میری جانب سے انہیں نیک خواہشات: پی ایم @narendramodi

**************

ش ح۔ ف ش ع

   U: 3816