پی ایم انڈیا

جزیرہ سری لنکا میں ہندوستان کی امداد سے ایمرجنسی ایمبولینس توسیع کے موقع پر لائیو ویڈیو لنک کے ذریعہ وزیر اعظم کی تقریر کا متن حسب ذیل ہے:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنی تقریر میں کہا، ’’سری لنکا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ، جناب رانل وکرم سنگھے نے جافنا سے اس تقریب میں شرکت کی۔‘‘
اس موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا
میرے دوست اور عزت مآب وزیر اعظم سری لنکا جناب رانل وکرم سنگھے
پروفیسر میتری وکرم سنگھے
عزت مآب وزراء سری لنکا
ہندوستانی ہائی کمشنر متعینہ سری لنکا،
عزت مآب وزیر اعلی شمالی صوبہ،
عزت مآب رکن پارلیمان سری لنکا
محترم مذہبی قائدین،
مہمانانِ خصوصی
اور دوستو،
نمسکار
ایوبوہم
ونکّم
مجھے لائیو ویڈیو لنک کے ذریعہ جافنا میں آپ سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے۔
مجھے اس بات کی بھی از حد خوشی ہو رہی ہے کہ یہ وہ موقع ہے جب نیشنل ایمرجنسی ایمبولینس سروس کی خدمات پورے سری لنکا میں دستیاب کرائے جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔
یہ تقریب ہندوستان اور سری لنکا کی ترقیاتی شراکت داری کی ایک اور بڑی کامیابی کی حیثیت رکھتی ہے۔
میرے دوست وزیر اعظم جناب وکرم سنگھے نے اس سلسلے میں مجھ سے اس وقت بات کی تھی جب میں 2015 میں سری لنکا دورے پر آیا تھا۔ انہوں نے سری لنکا میں ایسے ایک نظام کے قیام کے بارے میں مجھ سے گفتگو کی تھی۔
مجھے انتہائی مسرت ہے کہ جولائی 2016 میں اس سروس کا پہلا مرحلہ سری لنکا کے مغربی اور جنوبی صوبوں میں شروع کر دیا گیا تھا۔
پچھلے سال اپنے سفر سری لنکا کے دوران میں نے سری لنکا کے دوست دار عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہندوستان پورے سری لنکا میں فری ہاسپٹل ایمرجنسی ایمبولینس سروس کی توسیع کے لئے کام کرے گا۔
مجھے خوشی ہے کہ ہندوستان نے اپنا یہ وعدہ بروقت ایفاء کر دیا ہے اور آج اس سروس کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ توسیع کے اس مرحلہ کا کام شمالی صوبے سے شروع ہو رہا ہے۔ ماضی کے آنسوؤں کو پونچھنے اور ایک روشن مستقبل کے لئے ہندوستان کو آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی مسرت حاصل ہو رہی ہے۔
میں جانتا ہوں کہ اس سروس سے وابستہ افراد کی تربیت ہندوستان میں ہوئی ہے۔ اس کے لئے مطلوبہ ہنرمندی اور مقامی ملازمت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
دوستو،
یہ محض ایک اتفاق نہیں ہے کہ ہندوستان کو سری لنکا میں اس سروس کی توسیع کے کام میں شراکت داری سعادت حاصل ہو رہی ہے۔
ہندوستان ہر اچھے برے وقت میں سری لنکا کی آواز پر لبیک کہنے والا پہلا ملک رہا ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا۔
ہمہ جہتی کی دولت سے مالامال دو جمہوریتوں کے لیڈروں کی حیثیت سے وزیر اعظم جناب وکرم سنگھے اور خود میں ترقی کے تمام تر فوائد سماج کے ہر طبقے تک پہنچانے میں یقین رکھتا ہوں۔
میں سری لنکا کے تمام شہریوں کی آرزؤں اور تمناؤں کی تکمیل کے لئے عزت مآب صدر مملکت سری لنکا اور وزیر اعظم جناب رانل وکرم سنگھے کی کوششوں کی ستائش کرتا ہوں۔
دوستو۔
وزیر اعظم کی حیثیت سے میرے سری لنکا کے دو سرکاری دوروں کی خوشگوار یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ جس جوش و جذبے سے مجھے یہاں نوازا گیا، مجھے اس سے انتہائی مسرت ہوئی ہے۔
مجھے جافنا کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم کی خوش نصیبی بھی حاصل ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مجھے گذشتہ برس اقوام متحدہ کی ویساکھ تقریبات میں شرکت کا بھی اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہ تمام ناقابل فراموش تجربات کی حیثیت رکھتے ہیں۔
دوستو۔
دنیا کے سبھی ممالک کا وجود ان کے پڑوسی ممالک سے وابستہ ہے۔
جب میں سری لنکا کو دیکھتا ہوں تو میں اسے صرف ایک پڑوسی نہیں سمجھتا بلکہ اسے جنوبی ایشیا اور براعظم ہند کے خطے میں ہندوستان کا ایک انتہائی خصوصی اور بھروسے مند شراکت دار کی نظر سے دیکھتا ہوں۔
مجھے یقین ہے کہ سری لنکا کے ساتھ ہماری ترقیاتی شراکت داری ہمارے مشترکہ پروگراموں کے تصورات کو عملی شکل دینے کا ایک اہم وسیلہ ہے۔
تین سال قبل جب مجھے سری لنکا کی پارلیمنٹ میں خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا تو میں نے میں نے ہند ۔ سری لنکا قربتوں کو قریبی مراسم میں بدلنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
مجھے یاد دلایا گیا ہے کہ 1927 میں جافنا میں اسٹوڈنٹ کانگریس کی دعوت پر سری لنکا آئے بابائے قوم آنجہانی مہاتما گاندھی نے کیا کہا تھا۔ اس وقت انہوں نے جنوب میں متارا سے شمال میں پوائنٹ پیڈرو تک کا سفر طے کیا تھا۔ تلائی منار کے راستے سے اپنی واپسی سے قبل جافنا کی رسیپشن کمیٹی کی میں کہا تھا: ’’میں جافنا ہی نہیں بلکہ پورے سری لنکا کے لئے یہ پیغام چھوڑ کے جاتا ہوں کہ اس موقع کو ’’نظر سے اوجھل، ذہن سے اوجھل‘‘ نہ تصور کیا جائے، آج میرا بھی یہی پیغام ہے۔‘‘
ہمارے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنا چاہئے تاکہ ہم ایک دوسرے کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں اور قریبی دوست بن سکیں۔
میں آپ کو ہندوستان آکر اس نئے ہندوستان کا تجربہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں جس کی چہرہ کاری جاری ہے۔
مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب رانل وکرم سنگھے اوائلِ اگست میں ہندوستان تشریف لائیں گے۔ میں آپ کو ایک آرام دہ سفر اور ہندوستان میں خوشگوار قیام کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
شکریہ۔ بہت بہت شکریہ۔
I am happy that this is the occasion when the National Emergency Ambulance service is being extended all over Sri Lanka.
— PMO India (@PMOIndia) July 21, 2018
This event marks another major achievement in the development partnership of India and Sri Lanka: PM
During my visit last year, I had promised that India will work for expanding the pre-hospital Emergency Ambulance Service all over Sri Lanka.
— PMO India (@PMOIndia) July 21, 2018
I am happy that India has fulfilled its promise in a timely manner & we have marked the beginning of the 2nd phase of the Service: PM
It is not just a co-incidence that India has the privilege to be Sri Lanka’s partner in establishing this first responder service and in its expansion.
— PMO India (@PMOIndia) July 21, 2018
In good times and bad, India has been, and will always be the first responder for Sri Lanka: PM
When I look at Sri Lanka, I see not only a neighbour, but a very special & trusted partner of India in South Asia and in Indian Ocean.
— PMO India (@PMOIndia) July 21, 2018
I believe that our development cooperation with Sri Lanka is an important means for translating our vision of shared progress into reality: PM
Our people should be in constant touch with each other. So that we know each other better and become even closer friends.
— PMO India (@PMOIndia) July 21, 2018
I would encourage you to come to India and experience the New India that is taking shape: PM