Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

جلیانوالاباغ قومی میموریل ایکٹ 1951میں ترمیم کو کابینہ کی منظوری


نئی دہلی ،07دسمبر : مرکزی کابینہ نے جناب نریندرمودی کی قیادت میں جلیانوالاباغ نیشنل میموریل ایکٹ ،1951میں ترمیم کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔

فیصلہ کا خلاصہ

          اس فیصلے کا مقصد جلیانوالاباغ نیشنل میموریل ایکٹ ،1951میں معقول ترمیم عمل میں لاناہے تاکہ  ‘‘ایوان زیریں میں حزب مخالف کے رہنماکو یا جہاں کہیں اس طرح کے حزب مخالف کے رہنماکا وجود نہ ہو تواس صورت میں ایوان کی واحد اکثریت والی حزب مخالف پارٹی ’’کو ٹرسٹیز کے طورپرنمائندگی فراہم کی جاسکے ۔

فوائد

          مذکورہ موجودہ ایکٹ میں واحد قومی سیاسی پارٹی کی نمائندگی کی ایک تجویز شامل ہے ۔  ٹرسٹ کے مخصوص پارٹی رکن کے نام کے اخراج کی صورت میں اسے   غیرسیاسی نوعیت حاصل ہوجائیگی ۔  مذکورہ مجوزہ ترمیم اس امرکو یقینی بنائیگی کہ ٹرسٹ میں حزب مخالف پارٹی کو نمائندگی حاصل ہوسکے ۔مذکورہ مجوزہ ترمیم حکومت کو اس امرکااختیارفراہم کریگی کہ وہ کسی ایک ٹرسٹی کوٹرسٹ کے کام کاج یاکسی دوسری ضرورت کے لئے فارغ کرسکے یا اس کی جگہ کسی اورکو شامل کرسکے ۔

**************

U-6096