پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج براٹیسلاوا کے صدارتی محل میں جمہوریہ سلوواکیہ کے صدر محترم جناب پیٹر پیلیگرینی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے فروری 2026 میں ‘اے آئی امپیکٹ سمٹ کے لیے صدر پیلیگرینی کے دورۂ ہند کے دوران ان سے ہونے والی گزشتہ ملاقات کو یاد کیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے شعبوں میں دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم مودی اور صدر پیلیگرینی نے صدارتی محل میں سلوواکیہ کے فنکاروں کی جانب سے “وارانسی سٹی” کے موضوع پر بنائی گئی پینٹنگز کی نمائش بھی دیکھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے سلوواکیہ کے اسکولی بچوں کی طرف سے پیش کیا جانے والا یوگا کا خصوصی مظاہرہ بھی دیکھا۔
صدر پیلیگرینی نے وزیر اعظم کے اعزاز میں پروقار عشائیہ کی میزبانی کی۔ وزیر اعظم نے صدر پیلیگرینی کی بہترین مہمان نوازی، محبت اور ہند-سلوواکیہ شراکت داری پران کی مسلسل حمایت کے لئے دل سے شکریہ ادا کیا۔
****
ش ح۔ م ش ع۔ج
Uno-8667
PM @narendramodi held talks with President @PellegriniP_ covering a wide range of subjects. The discussions focused on strengthening cooperation in energy, innovation, manufacturing, biofuels, transport, digital technology and investment. The leaders also explored ways to deepen… pic.twitter.com/tdUDZf2VYK
— PMO India (@PMOIndia) June 15, 2026
Today’s talks with President Pellegrini covered diverse subjects such as closer ties in manufacturing, transport, innovation and investment linkages, energy, biofuels and more. There is also immense scope to cooperate in the field of digital technology. We also talked about… pic.twitter.com/3kGxkVOpbv
— Narendra Modi (@narendramodi) June 15, 2026