پی ایم انڈیا
معزز حاضرین،
نمسکار!
سب سے پہلے، میں صدر رامافوسا کو جی 20سربراہی اجلاس کے شاندار انعقاد اور کامیاب صدارت کے لئے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
جنوبی افریقہ کی صدارت میں ہنر مند افراد کی نقل مکانی، سیاحت، خوراک کا تحفظ، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ڈیجیٹل اکانومی، اختراعات اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے موضوعات پر قابل ستائش پیش رفت ہوئی ہے۔
نئی دہلی جی -20 چوٹی اجلاس میں جو تاریخی اقدامات کئے گئے تھے، ان کو یہاں آگے بڑھایا گیا ہے۔
دوستو،
گزشتہ کئی دہائیوں میں، جی20 نے عالمی مالیات اور عالمی اقتصادی ترقی کو تشکیل دیا ہے۔ تاہم، ترقی کےجن پیرامیٹرز(میعارات) پر اب تک کام ہوا ہے، ان کی وجہ سے بہت بڑی آبادی وسائل سے محروم رہی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ،قدرت کے زیادہ استحصال کو بھی بڑھاوا ملاہے۔ افریقہ اس کا سب سے بڑا شکار ہے۔ آج، جب افریقہ پہلی بار جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، تو یہاں ہمیں ترقی کے پیرامیٹرز پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔
اس کا ایک راستہ ہندوستان کی تہذیبی اقدار میں مضمر ہے۔ اور وہ راستہ انٹیگر ل ہیومن ازم (مجموعی انسانیت)ہے۔یعنی، ہمیں انسانوں، معاشرے اور فطرت کو ایک مربوط اور مجموعی طور پر دیکھنا ہوگا۔ تب ہی ترقی اور قدرت کے درمیان ہم آہنگی ممکن ہوسکے گی۔
دوستو،
دنیا بھر میں ایسی کئی کمیونٹیز ہیں، جنہوں نے اپنے روایتی اور ماحولیاتی متوازن طرز زندگی کو محفوظ رکھا ہوا ہے۔ان روایات میں پائیداری تو نظر آتی ہی ہے، اس کے ساتھ ہی ان میں ثقافتی علم، سماجی ہم آہنگی اور فطرت کے تئیں گہرا احترام بھی نظر آتا ہے ۔
ہندوستان کی تجویز ہے کہ جی 20 کے تحت ایک عالمی روایتی علم کے ذخیرے کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ہندوستان کی جو، انڈین نالج سسٹمز پہل ہے، وہ اس کی بنیاد بن سکتی ہے۔ یہ عالمی پلیٹ فارم، انسانیت کی اجتماعی ذہانت کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے میں مدد کرے گا۔
دوستو،
افریقہ کی ترقی اور افریقہ کے نوجوان ٹیلنٹ کو بااختیار بنانا ، یہ عالمی مفاد میں ہے۔ لہٰذا، ہندوستان جی- 20 افریقہ اسکلز ملٹپلا ئر پہل کی تجویز پیش کرتا ہے۔ یہ الگ -لگ شعبوں کے لیے ’’ٹرین -دی -ٹرینر‘‘ ماڈل کے تحت چل سکتا ہے۔اور جی 20کے تمام شراکت دار اس کی مالی اعانت کرسکتے ہیں، حمایت کر سکتے ہیں۔
ہمارا اجتماعی مقصد ہے کہ اگلی دہائی کے دوران، افریقہ میں ون ملین تصدیق شدہ ٹرینرتیار ہوں۔ یہ ٹرینرزآگے چل کر کروڑوں ہنر مند نوجوان تیار کریں گے۔ یہ ایک ایسی پہل ہوگی ، جس کا ملٹپلائر افیکٹ(کئی گنا بڑھنے والااثر) ہوگا۔ اس سے مقامی صلاحیت سازی ہوگی اور افریقہ کی طویل مدتی ترقی کو فروغ ملے گا۔
دوستو،
صحت کی ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات کامقابلہ کرنا بھی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ لہٰذا، ہندوستان کی تجویز ہے کہ جی 20 گلوبل ہیلتھ کیئر ریسپانس ٹیم کا قیام ہو۔ اس میں جی 20ممالک کے تربیت یافتہ طبی ماہرین ہوں۔ یہ ٹیم صحت کے کسی بھی عالمی بحران یا قدرتی آفت کے وقت تیزی سے تعیناتی کے لیے تیار رہے۔
دوستو،
ایک اور ا بڑا مسئلہ منشیات کی اسمگلنگ کاہے۔ خاص طور پرفینٹینل جیسے انتہائی مہلک ڈرگس، تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ یہ صحت عامہ، سماجی استحکام اور عالمی سلامتی کے لیے ایک سنگین چیلنج بن گیا ہے۔ یہ دہشت گردی کی مالی معاونت کابھی ایک بڑا ذریعہ ہے۔
اس عالمی خطرے سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیےہندوستان، جی 20 انیشیٹو آن کاونٹرنگ دی ڈرگ-ٹیرر نیکسس (منشیات -دہشت گردی گٹھ جوڑ کے انسداد کی جی 20پہل)کی تجویز پیش کرتا ہے۔ اس اقدام کے تحت، ہم فائنانس، حکمرانی اورسلامتی سے متعلق مختلف آلات کو ایک ساتھ لا سکتے ہیں۔ تب ہی ڈرگ -ٹیرر اکانومی کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔
دوستو،
ہندوستان-افریقہ یکجہتی ہمیشہ مضبوط رہی ہے۔ نئی دہلی سربراہی اجلاس کے دوران افریقی یونین کا ،اس گروپ میں مستقل رکن بننا ایک بہت بڑا اقدام تھا۔ اب، یہ ضروری ہے کہ اس جذبے کی توسیع جی20 سے بھی آگے ہو۔تمام عالمی اداروں میں گلوبل ساؤتھ کی آواز مزید بلند ہو، اس کے لئے ہمیں مل کوششیں کرنی چاہیے۔
بہت- بہت شکریہ۔
*****
ش ح-م ش
U-No-1647
In Johannesburg, PM @narendramodi presented India’s proposal for a Global Traditional Knowledge Repository under the G20. Powered by Indian Knowledge Systems, this initiative seeks to pass on sustainable insights to future generations. pic.twitter.com/gxdOfeQNsw
— PMO India (@PMOIndia) November 22, 2025
At the G20 Summit, PM @narendramodi highlighted India’s proposal for a G20 Africa-Skills Multiplier Initiative that will prepare 1 million certified trainers in Africa in the next decade. pic.twitter.com/z1jikyAwxR
— PMO India (@PMOIndia) November 22, 2025
During the G20 Summit, PM @narendramodi presented India’s vision for a united global effort to dismantle the drug-terror nexus. pic.twitter.com/nWck4LMSbB
— PMO India (@PMOIndia) November 22, 2025
At the Johannesburg G20 Summit, PM @narendramodi proposed India's vision for a Global Healthcare Response Team to bring together trained medical experts from G20 nations to strengthen global health security and emergency response capacity. pic.twitter.com/PdcmS4Q5WG
— PMO India (@PMOIndia) November 22, 2025
Spoke at the first session of the G20 Summit in Johannesburg, South Africa, which focussed on inclusive and sustainable growth. With Africa hosting the G20 Summit for the first time, NOW is the right moment for us to revisit our development parameters and focus on growth that is… pic.twitter.com/AxHki7WegR
— Narendra Modi (@narendramodi) November 22, 2025
India proposes the setting up of a G20 Global Healthcare Response Team. We are stronger when we work together in the face of health emergencies and natural disasters. Our effort should be to create teams of trained medical experts from fellow G20 nations who are ready for rapid…
— Narendra Modi (@narendramodi) November 22, 2025
To overcome the challenge of drug trafficking, especially the spread of extremely dangerous substances like fentanyl, India proposes a G20 Initiative on Countering the Drug–Terror Nexus. Let us weaken the wretched drug-terror economy!
— Narendra Modi (@narendramodi) November 22, 2025