پی ایم انڈیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج فرانس کے شہرایوین میں منعقدہ جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پربرطانیہ کے وزیراعظم عزت مآب کیئر اسٹارمر کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے گزشتہ سال ایک دوسرے کے ممالک کے باہمی دوروں کے بعد ہندوستان -برطانیہ تعلقات میں آنے والی مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا اور ‘ویژن- 2035’ کے تمام اہم شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ ان شعبوں میں تجارت اور اقتصادی ترقی، دفاع اور سلامتی، موسمیاتی اقدامات اور سبز توانائی، ٹیکنالوجی اور اختراع، نیز تعلیم اور عوامی روابط شامل ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے‘جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے’ (سی ای ٹی اے) کے جلد نافذ العمل ہونے کی امید ظاہر کی۔
دونوں رہنماؤں نے تعلیم کے شعبے میں مضبوط شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس پیش رفت کا خیرمقدم کیا کہ یونیورسٹی آف لیورپول بنگلور میں اپنا کیمپس قائم کر رہی ہے، جبکہ یونیورسٹی آف یارک اور یونیورسٹی آف برسٹل ممبئی میں اپنے کیمپس قائم کر رہی ہیں۔
وزیراعظم جناب مودی نے وزیراعظم اسٹارمر کا رواں سال کے آغاز میں دہلی میں منعقدہ ‘اے آئی امپیکٹ سمٹ’ میں برطانیہ کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی سکیورٹی انیشی ایٹیو کے تحت ہونے والی مسلسل پیش رفت، بشمول حال ہی میں ‘ہندوستان -برطانیہ کریٹیکل منرلز گلوبل سپلائی چین آبزرویٹری’ کے آغاز کا بھی خیرمقدم کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا اور یوکرین سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے ہندوستان-برطانیہ کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
********
ش ح- ظ الف- ش ب ن
UR-8726
PM @narendramodi met with PM @Keir_Starmer in Evian. The leaders reviewed the strong momentum in India-UK relations, including the opportunities created by the recently concluded trade agreement. They discussed expanding cooperation in skill development, sports, AI, innovation… pic.twitter.com/QlTYFgpZfe
— PMO India (@PMOIndia) June 16, 2026
Had a wonderful meeting with PM Keir Starmer in Evian. The last year has been outstanding as far as India-UK relations are concerned. The trade deal has opened many avenues of economic cooperation. Today’s talks focused on how to add even more momentum to India-UK ties.… pic.twitter.com/dAazvLxBiX
— Narendra Modi (@narendramodi) June 16, 2026
We discussed ways to work closely in areas like innovation, AI, skill development, sports and more. We also discussed how to increase investment linkages for the benefit of the people of our nations.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 16, 2026