Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

داؤس روانہ ہونے سے پہلے وزیراعظم کا بیان


نئی دہلی،22/جنوری۔ مندرجہ ذیل متن وزیراعظم جناب نریندر مودی کے، داؤس کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے دیے گئے بیان کے اقتباسات ہیں:

‘‘میں داؤس میں عالمی اقتصادی فورم کے اپنے پہلے دورے سے پرامید ہوں، جس کی دعوت بھارت کے ایک اچھے دوست اور ڈبلیو ای ایف کے بانی پروفیسر کلاز شواب نے دی ہے۔ اس فورم کا موضوع ‘‘بکھری ہوئی ایک دنیا میں ایک مشترکہ مستقبل کی تخلیق’’ ہے، جو قابل غور ہے۔

دنیا بھر کے رہنماؤں، حکومتوں، پالیسی سازوں، کمپنیوں اور سول سائٹی کو چاہئے کہ وہ ہم عصر بین الاقوامی نظام کو درپیش موجودہ اور ابھرتے ہوئے چیلنج اور عالمی حکمرانی کے ڈھانچے پر سنجیدگی سے توجہ دیں۔

حالیہ برسوں میں باہری دنیا کے ساتھ بھارت کی سرگرمیاں واقعتاً اور مؤثر طور پر کثیر جہتی ہوگئی ہیں، جن میں سیاسی، اقتصادی، عوام سے عوام کے درمیان رابطے، سلامتی اور دیگر پہلو بھی شامل کرلئے گئے ہیں۔

داؤس میں، بین الاقوامی برادری کے ساتھ بھارت کی مستقبل کی سرگرمیوں سے متعلق اپنے ویژن کے سلسلے میں بتانے کے بارے میں پراُمید ہوں۔

عالمی اقتصادی فورم کی تقریبات کے علاوہ میں سوئس کنفیڈریشن کے صدر عزت مآب جناب الین برسیٹ اور سویڈن کے وزیراعظم عزت مآب جناب اسٹیفن لاف وین کے ساتھ علیحدہ علیحدہ دوطرفہ میٹنگوں کے بارے میں پرامید ہوں۔

مجھے اعتماد ہے کہ یہ دوطرفہ میٹنگیں ثمرآور ہوں گی اور ان سے ان ملکوں کے ساتھ ہمارے تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا اور یہ میٹنگیں اقتصادی سرگرمیوں کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

U-432