پی ایم انڈیا
نئی دہلی،30مئی 2018؍
عزت مآب ،
صدر جوکو ودوڑو،
معزز مندوبین
میڈیا کے اراکین
سلامت سیانگ
نمسکار!
اس عظیم اور خوبصورت ملک کا یہ میرا پہلا دورہ ہے۔ میں سب سے پہلے اس سفر کے شاندار بندوست کرنے اور گرم جوشی کے ساتھ میری مہمان نوازی کے لئے میں صدر ودوڑو کے تئیں اظہار تشکر کرتا ہوں۔ انڈونیشا کی تکثیریت کو ظاہر کرتے ہوئے شہریوں اور چھوٹے چھوٹے بچوں نے اپنی قومی پوشاک میں جس طرح میرا استقبال کیا ہے اس نے خاص طورپر میرے دل کو چھو لیا ہے۔ جناب صدر محترم کی دور اندیشی کے لئے ان کی دانشمندانہ قیادت کے لئے اور ہماری شراکت کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ان کی ذاتی دلچسپیوں کا میں دل کی گہرائیوں سے احترام کرتا ہوں۔
دوستو! حال ہی میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں انڈونیشیا کے بے گناہ لوگوں کی ہلاکت کا مجھے بہت دکھ ہے۔ہندوستان اس طرح کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اس مشکل وقت میں ہندوستان ،انڈونیشیاکے ساتھ پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس قسم کے ناخوشگوار واقعات یہ پیغام دیتے ہیں کہ دہشت گردی کے مقابلے کے لئے عالمی سطح پر مل جل کر کی جارہی کوششوں میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔
دوستو! انڈونیشیا کی پنچ شیل کی فلاسفی ، شعور اور دور اندیشی کی زندہ مثال ہے۔ اس میں مذہبی عقائد کے ساتھ تہذیبی روایات کو بھی یکجا کیا گیا ہے۔سمندری پڑوسیوں اور دفاعی شراکت دار کے شکل میں ہماری تشویشات ایک جیسی ہیں۔ سمندری راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ یہ ہمارے اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لئے بھی ضروری ہے۔ آج کے بدلتے ہوئے ہند-بحرالکاہل خطے خصوصاً ارضیاتی دفاعی محل وقوع ہیں۔ ہم ایک جیسی ترقی اور ماحولیاتی چیلنجوں کا سامنا کررہے ہیں۔ ہند-بحرالکاہل خطے کے معاونین کے طورپر ایک دوسرے کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کے مشترکہ مفاد میں ہے، اس لئے ہم نے ہند-بحرالکاہل خطے کے لئے مشترکہ وژن اور اصولوں پر اتفاق کیا ہے۔ دوستو! ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے ساتھ ’’ساگر‘‘-سکیورٹی اینڈ گروتھ فار آل ان دی ریجن-کا ہمارا خواب صدر ودوڑو کی میری ٹائم فلکرم پالیسی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ دسمبر 2016 میں صدر ودوڑو کے دورہ ہند کے دوران ہم نے خاکہ(روڈ میپ) تیار کیا تھا۔ آج ہم نے تبادلہ خیالات کے دوران اس کے عمل درآمد میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔ آج ہمارے درمیان ہوئے معاہدوں سے ہمارے باہمی رشتوں کو مضبوط بنانے میں مزید مدد ملے گی۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم نے اپنی شراکت داری کو جامع دفاعی شراکت داری کی شکل میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم 2025 تک باہمی تجارت کو 50 بلین ڈالر کی سطح تک لے جانے کے لئے اپنی کوششیں دوگنی کردیں گے اور ان کوششوں میں مدد کے لئے ہم اپنے سی ای او فورم کا بامعنی تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دوستو! ہم دونوں ملکوں کے درمیان صدیوں سے مستحکم تہذیبی رشتے قائم ہیں۔ ان کی ایک جھلک ہماری یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں بھی دیکھنےکو ملی تھی۔ اس سال کی یوم جمہوریہ پریڈ میں آسیان-ہندوستان رشتوں کی جھانکی میں ہندوستان کی ریاست اڈیشہ کے تہوار ’بالی جاترا‘کو دکھایا گیا تھا۔ ہر سال منایا جانے والا یہ تہوار ہزاروں سال پرانے تہذیبی رشتوں کو آج بھی زندہ رکھنے کی ایک مثال ہے۔ آئندہ سال یعنی 2019 میں ہم اپنے سفارتی رشتوں کے قیام کی 70ویں سالگرہ منائیں گے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں میں بہت ساری تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ ہندوستان کے سیاح کثیر تعداد میں انڈونیشیا آتے ہیں، خاص طورپر وہ بالی میں آتے ہیں۔ اتراکھنڈ اور بالی کو ٹوئن کرنے سے اس لین دین میں مزید اضافہ ہوگا ۔ دونوں ملکوں کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں کی ہے، ان نوجوانوں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنےاور ان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے غرض سے ہم تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے شعبوں میں ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ ہم نے تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ہم ہندوستان کے آئی ٹی سروسز کے شعبے میں تعاون کو فروغ اور توسیع دینے کے لئے انڈونیشیا کی قیادت کے خیالات کا خیر مقدم کریں گے۔ یہ دونوں ملکوں کے مفید ہوگا۔
دوستو!ہندوستان-آسیان پارٹنر شپ ایک ایسی طاقت ہے، جو ہند-بحرالکاہل خطے میں اور اس سے پرے بھی امن اور مشترکہ خوشحالی کے لئے ہے۔ ہم آسیان میں انڈونیشیا کے مثبت کردار کو اہمیت دیتے ہیں، ساتھ ہی جامع علاقائی تعاون اور اتحاد کے لئے اس ایسوسی ایشن کی کوشش بھی ایک مثال اور ترغیب ہے۔ میں نے آسیان میں ہندوستان کی اسٹراٹیجک پارٹنرشپ کو فروغ دینے میں انڈونیشیا کی پرزور حمایت کے لئے صدر ودوڑو کا شکریہ ادا کیا ہے۔ میں اگست میں 18ویں ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کے لئے انڈونیشیا کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ یہ بہت ہی شاندار اور تاریخی تقریب ہوگی۔ میں رمضان کے اس مقدس ماہ میں بھارت کے 125کروڑ عوام کی جانب سے انڈونیشیا کے لوگوں کی خوشحالی ، اچھی صحت اور کامیابی کی امیدکرتا ہوں اور انہیں آئندہ عیدالفطر تہوار کی مبارکباد بھی پیش کرتاہوں۔
بہت بہت شکریہ
تریما کاسی بنیاک
م ن۔ش س۔ن ع
(30.05.2018)
U: 2836
Sharing my remarks at the joint press meet with President Joko Widodo. @jokowi https://t.co/2Vhg3kqiE1 pic.twitter.com/JnY5Fr3kNv
— Narendra Modi (@narendramodi) May 30, 2018