پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 7 مارچ / وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں دہلی میں غیرمنظور شدہ کالونیوں (یو سی) کے مکینوں کو ملکیت املاک مرحمت کرنے/ تسلیم کرنے یا حق ملکیت کی منتقلی /رہن رکھنے کے حق کے عمل کی سفارش کرنے کی غرض سے کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو مرکزی کابینہ نے اپنی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کے صدر ، دہلی کے لفٹننٹ گورنر ہوں گے اور اس کے ممبران حسب ذیل ہوں گے۔
تشکیل شدہ کمیٹی 90 دن کے اندر اپنی رپورٹ ، شہری امور کی وزارت کو پیش کردے گی۔ کمیٹی کے ذریعہ رپورٹ پیش کرنےکے بعد اس کی اطلاع کابینہ سکریٹریٹ کو دی جائے گی اور کمیٹی کو سفارشات پر غور کرنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
فوائد:
کمیٹی ، دہلی میں غیر منظور شدہ کالونیوں میں رہنے والے افراد کو ان کی املاک کی حق ملکیت دینے/ تسلیم کرنے یا ان کی منتقلی / رہن رکھنے کا حق مرحمت کرنے کے طریقوں کو بتائے گی۔ ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ دہلی میں رہنے والوں کو مذکورہ بالا حقوق دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ش س ۔ ج۔
U- 1442