Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین کے منصب پر جناب ہری ونش کے انتخاب پر وزیر اعظم کے تاثرات

راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین کے منصب پر جناب ہری ونش کے انتخاب پر وزیر اعظم کے تاثرات


 

نئی دہلی،  09 اگست  ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب ہری ونش کو راجیہ سبھا کا نائب چیئر مین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

          راجیہ سبھا میں نائب چیئرمین کے انتخاب کے فوراََ  بعد تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر اظہار مسرت کیا کہ ایوان کے لیڈر  جناب ارون جیٹلی صحت یاب ہوکر ایوا ن میں واپس آگئے ہیں۔

          جناب مودی نے کہا کہ آج ہم ہندوستان چھوڑو تحریک کی سالگرہ منارہے ہیں ۔ہری ونش جی اس سرزمین بل یا   سے تعلق رکھتے ہیں  جو 1857  کی جنگ آزادی سے ہی تحریک آزادی سے جڑی رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جناب ہری ونش نے لوک نائک جے پرکاش نرائن سے حوصلہ حاصل کیا ہے ۔

          اس موقع پر وزیراعظم نے یا ددلایا کہ جناب ہری ونش سابق وزیر اعظم آنجہانی چندرشیکھر کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں اورچندرشیکھر جی کے ساتھ قریبی طور سے کام کرتے ہوئے ہری ونش جی کو یہ بات پہلے  ہی معلوم ہوگئی تھی کہ جناب چندرشیکھر کو مستعفی ہونا پڑے گا۔لیکن انہوں نے اپنے اخبار میں اس خبر کو شائع نہیں کیا جو  عوامی خدمت  کی اس کے اصولوں  سے گہری وابستگی  کا ثبوت ہے ۔

          وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہری ونش جی بہت پڑھے لکھے لیڈر ہیں  اور انہوں نے بہت کچھ لکھا ہے اوربرسوں تک سماج کی خدمت کی ہے۔

          اس موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں نائب چیئر مین کے انتخاب کے عمل میں شامل رہنے کے لئے جناب بی کے ہری پرسادکو بھی مبارکباددی ۔انہوں نے انتخاب کے عمل کے خیر وخوبی کے ساتھ مکمل ہونے پر ایوان کے چیئر مین کو بھی مبارکباددی ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

4152U-