پی ایم انڈیا
مخصوص مندوبین،
میڈیا کے حضرات،
یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان کا کوئی وزیر اعظم روانڈا آیا ہے۔ اور میری خوش قسمتی ہے کہ میرے دوست صدرمحترم جناب کگامے جی کی دعوت پر مجھے یہ مبارک موقع حاصل ہوا ہے۔
صدرِ محترم کے دوستانہ الفاظ اور میرا اور میرے وفد کا گرم جوش استقبال اور اعزاز کے لئے میں دل کی گہرائیوں سے ممنونیت کا اظہار کرتا ہوں۔ صدر محترم خود میرا استقبال کرنے ائیر پورٹ آئے۔ ان کا یہ خصوصی خیر سگالی کا اقدام اب پورے ہندوستان کا اعزاز ہے۔ کل صبح میں کگالی جینوسائیڈ میمورئیل پر خراجِ عقیدت پیش کروں گا۔ 1994 کے قتل عام کے بعد روانڈا نے جو امن کا عمل اختیار کیا ہے وہ صحیح معنوں میں قابل تحسین اور منفرد ہے۔ صدر کگامے کی ماہرانہ قیادت کے سبب ہی اور ان کی مؤثر اور اہل حکومت سے روانڈا آج تیز رفتاری سے معاشی ترقی کر رہا ہے۔
دوستو،
ہندوستان اور روانڈا کے مراسم وقت کی کسوٹی پر کھرے اترے ہیں۔ ہمارے لیے یہ بات انتہائی باعث فخر ہے۔ ہمارے لیے یہ انتہائی قابل فخر بات ہے کہ روانڈا کی معاشی ترقی اور قومی سفر ترقی میں ہندوستان آپ کا بھروسے مند شراکت دار رہا ہے۔ روانڈا کے سفر ترقی میں ہمارا تعاون آگے بھی جاری رہے گا۔ ہم ٹریننگ، تکنالوجی، انفراسٹرکچر، ڈیولپمنٹ اور پروجیکٹ اسسٹنٹ کے شعبوں میں تعاون کرتے رہے ہیں۔ فائننس منیجٹمنٹ، دیہی ترقی اور آئی سی ٹی جیسے میدانوں میں ہم روانڈا کے لئے ہندوستان کے معروف اداروں میں ٹریننگ دیتے ہیں۔ صلاحیت سازی میں ہم اس تعاون کو اور بڑھانا چاہیں گے۔ آج ہم نے 200 ملین ڈالر کے قرض اور ٹریننگ پر معاہدے کیے ہیں۔ آج ہم نے لیدر اور ڈیری ریسرچ سمیت نئے میدانوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مختلف میدانوں پر بھی گفتگو کی ہے۔ اس سلسلے میں میں صدرِ محترم کے ساتھ مثالی گاؤں کے سفر کے بارے میں بالمشافہ گفتگو کروں گا۔ ہندوستان اس سلسلے میں گفتگو کا انتہائی خواہش مند ہے۔ ہندوستان خود بھی ایک زرعی ملک ہے۔ ہمارے ملک کی بیشتر آبادی گاؤوں میں آباد ہے۔ اسی لئے میں دیہی زندگی میں بہتری پیدا کرنے کے لئے روانڈا کے تجربات سے اور صدرِ محترم کی پیش رفت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر، ہاسپٹیلٹی اور ٹورزم سمیت ہم نے ایسے بہت سے شعبے تجویز کیے ہیں جہاں ہندوستان اور روانڈا مضبوط وسیع تر ترقیاتی شراکت دار بن کر ابھر سکتے ہیں۔ ہم اپنے کاروباری اور سرمایہ کاری کے مراسم کو اور زیادہ مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ اس لئے صدرِ محتر جناب کگامے اور میں کل دونوں ملکوں کے اہم کاروباریوں سے ملاقات کریں گے اور ان کی تجاویز پر غور کریں گے۔
دوستو،
مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ ہم جلد ہی روانڈا میں ہائی کمیشن قائم کرنے والے ہیں۔ اس سے نہ صرف ہماری سرکاروں کے درمیان قریبی مذاکرات ہو سکیں گے، بلکہ ساتھ ہی کونسلر پاسپورٹ اور ویز و دیگر سہولیات بھی مہیا ہو سکیں گی۔ ہم دونں ملکوں کے درمیان مراسم کو آنے والے وقت میں مزید بلندی پر لے جانے کی امید رکھتے ہیں۔
میں ایک بار پھر صدر محترم کے تئیں اپنی ممنونیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اور سوا سو کروڑ ہندوستانی شہریوں کی جانب سے روانڈا کی عوام کو بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
شکریہ۔
Held productive discussions with President @PaulKagame.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 23, 2018
It is a matter of great joy that India and Rwanda are working together in areas like technology, infrastructure, finance, rural development and technology.
Today’s talks will further boost ties in these sectors. pic.twitter.com/Uq6s6XLOal
During our talks today, President @PaulKagame and I discussed new areas of India-Rwanda cooperation in sectors such as leather and dairy research.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 23, 2018
We even talked about increasing people-to-people contacts between our nations. pic.twitter.com/DThKXXosRM
The proposed opening of the Indian High Commission in Rwanda augurs well for our countries. The bond will deepen and various consular services will also be easily available.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 23, 2018
Here are my remarks at the press meet with President @PaulKagame. https://t.co/JFmFRs6oXC pic.twitter.com/e60Hs8kYfE