پی ایم انڈیا
وزیراعظم، جناب نریندر مودی نے ریاستہائے متحدۂ امریکہ کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر امریکی صدر جناب ڈونلڈ جے ٹرمپ اور امریکی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے بھارت اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کی پائیدار مضبوطی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جمہوریتوں کے تعلقات محض ایک اسٹریٹجک شراکت داری تک محدود نہیں، بلکہ جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور اپنے عوام کی لامحدود صلاحیت پر مشترکہ یقین جیسی اقدار پر استوار ہیں۔
وزیراعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:
’’میں 140 کروڑ بھارتیوں کی جانب سے صدر ٹرمپ اور ریاستہائے متحدۂ امریکہ کے عوام کو آپ کے یومِ آزادی کی 250ویں تاریخی سالگرہ پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
بھارت اور امریکہ کے تعلقات محض ایک اسٹریٹجک شراکت داری سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور اپنے عوام کی بے پناہ صلاحیت پر ہمارا مشترکہ یقین ہماری دوستی کو عالمی بھلائی کے لیے ایک مؤثر قوت بناتا ہے۔
میری دعا ہے کہ آئندہ 250 برس امریکہ کے لیے مزید خوشحالی، امن اور ترقی کا پیغام لائیں اور بھارت-امریکہ شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں۔‘‘
@POTUS
@realDonaldTrump
On behalf of 1.4 billion Indians, I extend my warmest congratulations to President Trump and the people of the United States on the historic 250th anniversary of your Independence.
India and the United States share more than a strategic partnership. Our shared belief in…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 4, 2026
***
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-9558