Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ریلویز کے شعبے میں بھارت اور فرانس کے درمیان تکنیکی تعاون سے متعلق مفاہمت نامے کے بارے میں کابینہ کو مطلع کیا گیا


نئی دہلی،16 مئی/   وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کو بھارتی ریلویز اور ایس این سی ایف موبلیٹیز (فرانس کی زیر ملکیت کمپنی)   کے درمیان ریلویز کے شعبے میں تکنیکی تعاون سے متعلق مفاہمت نامے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ اس مفاہمت نامے پر 10 مارچ 2018 کو دستخط کئے گئے تھے۔

یہ مفاہمت نامہ ریلوے کے شعبے میں تازہ ترین پیش رفت اور معلومات کے تبادلے کے لئے بھارتی ریلوے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اس مفاہمت نامہ سے تکنیکی ماہرین ، رپورٹوں اور تکنیکی دستاویزات ، تربیت اور سیمیناروں اور ورکشاپوں  کے تبادلے کا راستہ ہموار ہوگا جس میں خصوصی ٹیکنالوجی کے شعبوں اور معلومات کے تبادلہ سے متعلق دیگر ملاقاتوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

یہ مفاہمت نامہ درج ذیل کلیدی شعبوں میں ارتکازی طریقہ کار سے متعلق امداد باہمی کا ایک  فریم ورک  فراہم کرےگا:

  1. تیز رفتار اور نیم تیز رفتار ریل
  2. اسٹیشن کی تجدید کاری
  3. موجودہ کاموں اور بنیادی ڈھانچے کی تجدید کاری
  4. مضافاتی ٹرینیں۔

 

**************

( م ن ۔ن ا۔م ف (

U. No. 2599