Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی پورٹریٹ کی نقاب کشائی کے موقع پر وزیر اعظم کا خطاب


نئی دلّی ، 12 فروری ؍سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے ایک پورٹریٹ کی نقاب کشائی آج پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کوو ند نے کی ۔
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ۔ وینکیا نائیڈو ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی ، لوک سبھا کی اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن اور دیگر متعدد مقتدر شخصیات اس موقع پر موجود تھیں ۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے ایک سلسلہ وار ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ :
’’
اب سے آئندہ ، اٹل جی پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ہمیشہ رہیں گے ، ہمیں تحریک دیتے رہیں گے اور آشیر واد دیتے رہیں گے ۔
اگر ہم اٹل جی کی اچھائیوں کی بات کرنا شروع کریں ، تو اس کے لئے گھنٹوں گھنٹوں درکار ہوں گے ۔
اٹل جی کا ایک طویل سیاسی کرئیر رہا ہے ، انہوں نے کرئیر کا ایک طویل عرصہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے بسر کیا ہے ۔
تاہم ، انہوں نے مفاد عامہ کے موضوعات اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھا اور انہوں نے کبھی بھی اپنے نظریات سے رو گردانی نہیں کی ۔
اٹل جی تقاریر میں توانائی ہوا کرتی تھی اور ان کی خاموشی بھی یکساں توانائی کا سر چشمہ ہوا کرتی تھی ۔
ان کی مواصلاتی ہنر مندی لا ثانی تھی ۔ ان میں غضب کی طنز و مزاح کی حس موجود تھی ۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 904