Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

سروے نمبر 408 ، جالندھر کینٹ کے سلسلہ میں کیندریہ ودیالیہ کی تعمیر کے لئے کیندریہ ودیالیہ سنگھٹن کو 7.5 ایکڑ دفاعی اراضی منتقل کئے جانے کو کابینہ کی منظوری


 

نئی دہلی، 4 جولائی   2018/  مرکزی کابینہ نے   وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدار ت میں آج یہاں     کیندریہ ودیالیہ سنگھٹن کو،  جالندھر کینٹ میں،  سروے نمبر 408 کے تحت، کیندریہ ودیالیہ کی تعمیر کے لئے   محض ایک روپیہ  سالانہ کے برائے نام محصول پر  7.5 ایکڑ  دفاعی زمین   جو اے ون زمرے کی ہے،  کو   مستقبل پٹے پر  دیئے جانے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ 

پس منظر

فی الحال   کیندریہ ودیالیہ  نمبر 4 واقع جالندھرکینٹ   ، 1987 سے    ایک عارضی   مرمت شدہ  ایم ای ایس  عمارت میں    چل رہا ہے جو   سروے نمبر 408، جالندھر کینٹ کے  تحت   کالونت ہال کی دوسری سمت واقع ہے۔    یہ  اسکول   26 ایکڑ دفاعی اراضی    میں   واقع ہے   ۔ فی الحال یہاں    یعنی کیندریہ  ودیالیہ نمبر چار جالندھر کینٹ میں   مجموعی طور پر 1346  بچے  زیر تعلیم ہیں۔     کے وی ایس کے ذریعہ   اس کی اپنی مستقل اسکولی عمارت کی تعمیر کے نتیجے میں  اسکولی حکام،   اپنی   ضرورت کے مطابق    بنیادی ڈھانچہ     فراہم کرسکیں گے جو    مصروف خدمات دفاعی عملے  کے  بچوں کی تعلیمی ضروریات   کی تکمیل کرے گا۔ بقیہ 18.5 اراضی     اسکولی عمارت کی  تعمیر مکمل ہونے کے بعد   بری فوج  کو   سونپ دی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ۔ ج۔

U- 3444