Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

سورت میراتھن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کے اقتباسات

سورت میراتھن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کے اقتباسات

سورت میراتھن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کے اقتباسات

سورت میراتھن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کے اقتباسات


نئی دلّی ، 26 فروری ؍ جب لوگ کسی چیز کو حاصل کرنے کے لئے طے کر لیتے ہیں ، تو کوئی طاقت انہیں روک نہیں سکتی ۔ یہ ہے لوگوں کی طاقت ۔ کوئی ملک لیڈروں اور حکومتوں کے ذریعہ نہیں بنا ہے ۔ یہ عوام کی طاقت ہے جو ایک قوم کی تعمیر کرتی ہے ۔
ہمیں ایک نئے بھارت کی تعمیر کرنا ہے ، جو کہ ذات پات ، فرقہ پرستی اور بد عنوانی کی سیاست سے پاک ہو ۔ ہم ایک بھارت تعمیر کرنا چاہتے ہیں جہاں ہر ایک شہری با اخیتار ہو ۔
سورت شہر کو ان نشانوں کے حصول کا شرف حاصل ہے ۔ یہ وہ شہر ہے جو ہم آہنگی میں یقین رکھتا ہے ۔ میں سورت کے لوگوں سے رواں سال جون میں یوگا دوس اور اکتوبر میں رن فار یونٹی ( اتحاد کے لئے دوڑ ) میں سرگرم حصہ لینے پر زور دیتا ہوں ۔
اس قسم کی میراتھن کی شروعات لوگوں کی صحت کے لئے مفید ہے ۔ میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں ۔ اس سے اچھی صحت اور ٹیم ورک کے جذبے میں اضافہ ہوتا ہے ۔
نئے بھارت کی تعمیر ہمارا مقصد ہے۔یہ بہترین خراج عقیدت ہے ان مرد و زن کو جنہوں نے اپنی زندگیاں جدو جہد آزادی کے لئے قربان کر دیں ۔

– – – – –

u.1064
م ۔ ر ۔ ر۔ 26 . 2 .18