پی ایم انڈیا

نئی دہلی ،7فروری :سکم اورلداخ سے آئے ہوئے 53طلبأ نے ، جو آئی ٹی بی پی کے دوتفریحی سفروالے گروپوں سے متعلق ہیں اور بھارت کے مختلف حصوں کا دورہ کررہے ہیں ، کل یہاں وزیراعظم ، جناب نریندرمودی سے ملاقات کی ۔ وزیراعظم سے غیررسمی ملاقات کے دوران ان طلبأ نے خوشحال، بدعنوانی سے پاک بھارت کے سلسلے میں اپنے نظریات ساجھاکئے ۔ وزیر اعظم نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے خوابوں کے بھارت کے حصول کے لئے کوشاں رہیں ۔ وزیراعظم نے ان سے کہاکہ زیادہ مفید اور کارآمد بننے کے لئے طلبأ کو چاق وچوبند رہناچاہئے اوراس پس منظرمیں یوگ کی اہمیت بھی زیربحث آئی ۔
وزیراعظم نے زوردیکرکہاکہ سیکھنا اور اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور سیکھنے والے کو ہمہ وقت فطری طورپر سیکھنے کا رجحان برقراررکھنا چاہئے ۔
طلبأ نے ڈیجیٹل انڈیا میں گہری دلچسپی دکھائی ۔ بغیرنقدی سودوں اور لین دین پربھی بات چیت ہوئی ۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ کس طریقے سے، براہ راست فائدہ منتقلی کا عمل ،عوام الناس کو فیض پہنچارہاہے۔ طلبأ نے وزیراعظم کے ذریعہ تصنیف کردہ کتاب ‘‘ اکزام واریئرز’’یعنی امتحانات کے سورما وں کاذکرکیا۔ وزیراعظم نے طلبأ کو مشورہ دیاکہ وہ کسی غیرضروری دباؤ یا اکراہ کے بغیراپنے زندگی بسرکریں ۔
***************
(م ن ۔ ع آ۔820107.02.)
U-727
Had a wonderful interaction with students from Sikkim and Ladakh, who are part of @ITBP_official excursion groups visiting various parts of the nation. https://t.co/9mDW5aP5xy
— Narendra Modi (@narendramodi) February 6, 2018
Knowing about the experiences of my young friends from Sikkim and Ladakh made me very happy. I was particularly glad to hear them speak passionately about the need to eliminate corruption and the importance of technology. The energy and dynamism of young India is amazing!
— Narendra Modi (@narendramodi) February 6, 2018