پی ایم انڈیا
نئی دہلی ،14جون : کابینہ نے وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں شمال مشرقی خطے کی ترقیات کی وزارت ( ڈونر) کی اس تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے ، جس کے تحت وزیرداخلہ کو شمال مشرقی کونسل ( این ای سی ) ۔جوتمام تر8شمال مشرقی ریاستوں کے گورنرحضرات اوروزرائے اعلیٰ کی رکنیت پرمشتمل ایک قانونی باڈی ہے ، کو بہ لحاظ عہدہ چیئرمین مقررکئے جانے کو ، اپنی منظوری دے دی ہے ۔کابینہ نے اس امرکو بھی منظوری دی ہے کہ وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) وزارت ڈونر، اس کونسل کے نائب چیئرمین کے طورپرخدمات انجام دیں گے ۔
اثرات
این ای سی ریاستی اور مرکزی ایجنسیوں کے توسط سے مختلف پروجیکٹوں کا نفاذ کرتی ہے ۔ نئے انتظامات کے تحت جس میں وزیرداخلہ اس کے چیئرمین اور ڈونرکے وزیر، نائب چیئرمین ہوں گے ، این ای سی اورتمام ترشمال مشرقی ریاستوں کے تمام ترگورنرحضرات اوروزرائے اعلیٰ بطوررکن شامل ہوں گے ، یہ تمام شخصیات ایک ایسا فورم فراہم کریں گی،جس میں بین ریاستی معاملات کو زیادہ جامع طریقے سے زیربحث لایاجاسکے گا اورمستقبل میں مشترکہ طریقہ کاراختیارکیاجاسکے گا۔
این ای سی اب ایسے بین ریاستی معاملات مثلا ًمنشیات کی تجارت ، ہتھیاروں اورگولی بارود کی اسمگلنگ کی روک تھام ، سرحدی تنازعات وغیرہ کے معاملے میں بھی مختلف زونل کونسلوں کے ذریعہ زیربحث لائے جانے والے امور کو بھی اپنی نگرانی میں لے سکے گی ۔
این ای سی کی تشکیل نو کے نتیجے میں یہ باڈی شمال مشرقی خطے کے لئے مزید موثر حیثیت سے کام کرسکے گی ۔
یہ کونسل وقتافوقتا پروجیکٹ میں شامل مختلف اسکیموں اورپروجیکٹوں پرنظرثانی کا عمل بھی انجام دے سکے گی ، ان پروجیکٹوں وغیرہ کے سلسلے میں ریاستوں کے مابین تال میل موثر اقدامات کی سفارش بھی کرسکے گی ۔ یہ کونسل ایسے اختیارات کی حامل ہوگی جواسے مرکزی حکومت کی جانب سے تفویض کئے جائیں ۔
پس منظر
این آئی سی کا قیام شمال مشرقی کونسل ایکٹ ، 1971کے تحت کیا گیاتھا ۔ اس کاقیام متوازن اور مربوط ترقی کو یقینی بنانے اور ریاستوں کے ساتھ تال میل میں مدد دینے کے لئے سرکردہ ادارے کے طورپر کیا گیا تھا ۔ 2002کی ترمیم کے بعداین ای سی کو شمال مشرقی علاقے کے لئے علاقائی منصوبہ بندی ادارے کی شکل میں کام کرنے کا اختیار دیاگیاہے اور این ای سی اس علاقے کے لئے علاقائی اسکیم بناتے وقت دو یا زیادہ ریاستوں کو فائدہ پہنچانے والی اسکیموں او ر پروجیکٹوں کو ترجیح دیگی ۔ کونسل سکم کے معاملے میں خصوصی پروجیکٹ اوراسکیمیں وضع کریگی ۔
*************
(م ن ۔ع آ :.201814.06.)
U-3084