Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

فرانس کےسرجی میں تھروولوور کا مجسمہ فرانس اور ہندوستان کے درمیان مشترکہ ثقافتی رشتوں کا ایک خوبصورت ثبوت ہے: وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ فرانس کے سرجی میں واقع تھروولوور مجسمہ فرانس اور ہندوستان کے درمیان مشترکہ ثقافتی رشتوں کا ایک خوبصورت ثبوت ہے۔

فرانس کے ایک قصبے سرجی کے میئر جین پال جینڈن نے فرانس کے شہر سرجی میں تھروولوور کے مجسمے کے افتتاح کے تعلق سے  کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

جین پال جینڈن کی ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

” فرانس کے سرجی  میں تھروولوور کا مجسمہ ہمارے مشترکہ ثقافتی بندھن کا ایک خوبصورت ثبوت ہے۔ تھروولوور حکمت اور علم کی علامت تصور کئے جاتے ہیں۔ ان کی تحریریں دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو تحریک دیتی ہیں۔’’

********

  ش ح۔م م۔رم

U-2165