پی ایم انڈیا
نئی دہلی،16؍نومبر:وزیراعظم جناب نریندرمودی نے نیشنل پریس ڈے کے موقع پر میڈیانمائندگان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ نیشنل پریس ڈے کے موقع پر،میں میڈیاکے اپنے تمام دوستوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔ میں اپنے میڈیا کی کڑی محنت خصوصاًرپورٹروں اورکیمرہ مینوں کی محنت کی تعریف کرتاہوں جو لگاتارمصروف عمل رہتے ہیں اورمختلف خبریں منظرعام پرلاتے ہیں جو ہماری قومی اورعالمی رائے عامہ ہموار کرتی ہیں ۔
میڈیاکا رول بے نواؤں کی آوازکو بلند کرنا ہے جوایک قابل تعریف عمل ہے ۔گذشتہ تین برسوں کے دوران میڈیانے ‘سووچھ بھارت مشن ’کو زبردست تقویت پہنچائی ہے اورصفائی ستھرائی کے پیغام کو موثر طریقے سے فروغ دیاہے ۔
آج کے دورمیں ہم عالمی میڈیا کے فروغ کا مشاہدہ کررہے ہیں اور خبریں موبائل فون کے ذریعہ حاصل کی جارہی ہیں ۔مجھے پورا یقین ہے کہ یہ ترقیات میڈیا کے دائرہ کارکو مزید تقویت دیں گی اور میڈیا کے لئے گنجائش زیادہ جمہوری اورمبنی برشراکت ہوسکے گی ۔
ایک آزاد پریس، فعال جمہوریت کی روح رواں ہوتاہے ۔ہم نے پریس اوراظہاررائے کی آزادی کی حفاظت ہرشکل میں کرنے کا عہد کررکھاہے ۔ وزیراعظم نے کہاہے کہ خداکرے کہ میڈیاکے لئے جوگنجائش موجود ہے، اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال، 125کروڑبھارتیوں کی ہنرمندیوں ، قوت اورخلاقیت کے افزوں اظہارکے لئے ہوسکے ۔
U-5742
My greetings to all friends in the media on National Press Day. I appreciate the hardwork of our media, especially the reporters & camerapersons, who tirelessly work on the ground and bring forth various news that shapes national as well as global discourse.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 16, 2017
The role of the media in giving voice to the voiceless is commendable. Over the last three years, the media has added great strength to ‘Swachh Bharat Mission’ and effectively furthered the message of cleanliness.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 16, 2017
In this day and age we are seeing the rise of social media and news being consumed through mobile phones. I am sure these advancements will further the reach of the media and make the media space even more democratic and participative.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 16, 2017
A free press is the cornerstone of a vibrant democracy. We are fully committed to upholding freedom of press and expression in all forms. May our media space be used more and more to showcase the skills, strengths and creativity of 125 crore Indians.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 16, 2017