Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

لوک سبھا کے عام انتخابات 2019 کے نوٹی فکیشن کو کابینہ کی منظوری


نئی دلّی ، 13 مارچ ؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی شق 14 کی ذیلی شق (2) کے تحت لوک سبھا کے عام انتخابات 2019 کے لئے نوٹی فکیشن جاری کئے جانے کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ اس نوٹی فکیشن سے بھارت کے انتخابی کمیشن کے ذریعہ تجویز کردہ تاریخوں پر پارلیمانی حلقوں کے لئے عوامی نمائندے منتخب کئے جائیں گے ۔ اس نوٹی فکیشن کے جاری کئے جانے سے 17 ویں ایوان نمائندگان کے لئے انتخاب کا عمل شروع ہو جائے گا ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 1564