Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مدرا استفادہ کنندگان سے وزیر اعظم کی ملاقات


نئی دلّی ، 11 اپریل؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ایک تقریب کے دوران ملک بھر کے ایک سو سے زائد مدرا استفادہ کنندگان سے ملاقات کر رہے ہیں ۔
پردھان منتری مدرا یوجنا ( پی ایم ایم وائی ) نوجوانوں کو بغیر گارنٹی کے آسان قرض کو فروغ دینے کے جذبے کے تحت شروع کی گئی اسکیموں میں سے ایک ہے ۔ 23 مارچ ، 2018 تک 2,28,144.72 کروڑ روپئے کے 4,53,,51,509 قرض منظور کئے گئے ہیں ۔ اس اسکیم کے تحت کل 220596.05 کروڑ روپئے تقسیم کئے گئے ہیں ۔
یہ اسکیم 8 اپریل ، 2015 کو نان کارپوریٹ اسمال بزنس سیکٹر ( این سی ایس بی ایس ) کو فروغ دینے مالی مدد و سہولیات دینے کے مقصد سے شروع کی گئی تھی ۔اس اسکیم کے تحت قرض کی حصولی آسان اور تین زمروں پر مشتمل ہے جن میں ششو ، کشور اور ترون شامل ہیں ۔
اسکیم کے تحت دس لاکھ روپئے تک کے آمدنی پیدا کرنے والے تمام قرض کو پی ایم ایم وائی قرض کے طور پر توسیع دی جائے گی ۔ 50 ہزار روپئے تک کے قرض ذیلی اسکیم ششو کے تحت اور 50 ہزار سے پانچ لاکھ تک کے قرض ذیلی اسکیم کشور کے تحت اور پانچ لاکھ سے دس لاکھ تک کے قرض ذیلی اسکیم ترون کے تحت دیئے جا رہے ہیں ۔
زراعتی سرگرمیاں ( فصل قرض ، زمین کی ترقی و فروغ ، نہر ، آبپاشی ، کنویں ) اور اسی طرح کی دیگر ترقیات جو حالات زندگی کو بہتر بنانے میں مدد گار ہوں یا آمدنی میں اضافے کا باعث ہوں ، وہ بھی اپریل ، 2016 سے پردھان منتری مدرا یوجنا کے تحت شامل کئے گئے ہیں ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔

u. 2033