Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزکے زیر انتظام علاقو ں کے ملازمین کے لئے ازخود سرمایہ کاری ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تین ہزار نوسو تیس (3930) الاٹیوں کے لئے اپارٹمنٹ کی تعمیر کی غرض سے چنڈی گڑھ ہاؤسنگ بورڈ کو اراضی الاٹ کرنے کی تجویز کو کابینہ کی منظوری


 

نئیدہلی03  جنوری  ۔مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ملازمین کے لئے ازخود سرمایہ کاری ہاؤسنگ اسکیم کے تحت3930  الاٹیوں کے لئے اپارٹمنٹ تعمیر کرنے کی غرض سے چنڈی گڑھ ہاؤسنگ بورڈ کو اراضی الاٹ کرنے کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

نکات کے لحاظ سے تفصیلات درج ذیل ہیں :

          چنڈی گڑھ انتظامیہ نے ،چنڈی گڑھ انتظامیہ کے ملازمین کے لئے ’’ ازخود سرمایہ کاری ہاؤسنگ اسکیم 2008  نام کی ایک اسکیم کو منظوری دی ہے۔اس کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقے  کے لئے  3930  رہائشی اکائیوں کی تعمیر کے لئے مجموعی طور 73.3  ایکڑ رقبے پر مشتمل اراضی کو اس مقصد کے لئے نشان زد کیا گیا۔اس  اراضی میں سے 11.8  ایکڑ زمین پہلے ہی چنڈیگڑھ  ہاؤسنگ بور ڈ کے قبضے میں  تھی، فوری تجویز کے طور  پر 61.5  ایکڑ زمیں جو سرکاری تحویل میں ہے ،اسے چنڈی گڑھ ہاؤسنگ بورڈ کو الاٹ کیا جانا ہے ۔؎

          چنڈی گڑھ ہاؤسنگ بورڈ  کو مذکورہ اسکیم کے نفاذ کے سلسلے میں نوڈل ایجنسی قراردیا گیا ہے ۔لہذاچنڈی گڑھ ہاؤسنگ بورڈ نے اپنی جانب سے ’’ ازخودسرمایہ کاری ہاؤسنگ اسکیم  ‘‘ کا اشتہار دیا ہے ،جس کا تعلق چنڈی گڑھ انتظامیہ کے ملازمین کو 99  برس کے پٹے پر رہائش گاہیں فراہم کرنے سے ہے۔

اہم اثرات :

          چونکہ  چنڈی گڑھ انتظامیہ کے ملازمین کے لئے فلیٹوں کی تعمیر کی تجویز ہے لہذا یہ پروجیکٹ براہ راست یا بالواسطہ طورپر  مزدوروں اور  کچھ دیگر معزز پیشوں سے متعلق افراد یعنی انجنئیروغیرہ کو مقامی طور پر روزگار فراہم کرائے گی  یعنی پروجیکٹ کے دوران سرکاری خزانے پر کسی طرح کے بوجھ کے بغیر روزگارفراہم ہوں گے۔

پس منظر :

          چنڈی گڑھ انتظامیہ یا اس کے تحت  کام کرنے والے بورڈ ، کارپوریشن ، پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں کام کرنے والے ملازمین یا چنڈی گڑھ انتظامیہ کے تحت  ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے ملازمین پر مشتمل مختلف زمروں  کی جانب سے حاصل ہونے والی درخواستوں اور مطالبات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ازخود سرمایہ کاری ہاؤسنگ اسکیم  2008  مشتہر کی گئی تھی اور یہ مشتہری چنڈی گڑھ ہاؤسنگ بورڈ کی جانب سے 2008  میں عمل میں آئی تھی تاکہ ہر زمرے کے یوٹی ملازمین کی ضروریات کی تکمیل کی جاسکے ۔ مذکورہ اسکیم کے سلسلے لاٹری کے ذریعہ رہائش گاہیں الاٹ کرنے کا عمل 3930  درخواست دہندگان کے لئے  صاف اورشفاف طریق کار اپنا کر 4ستمبر 2010  کو انجام دیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر

 

7811 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

                                                          000000                

م ن ۔س ش ۔رم

U-62