پی ایم انڈیا
نئیدہلی03 جنوری ۔وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں دینا بینک اور وجیہ بینک کے بینک آف بڑودہ میں انضمام کی منظوری دے دی گئی ۔یہ انضمام ہندوستان میں بینکوں کو تین طریقوں سے مربوط کرنے کا پہلا قدم ہے، جو ہندوستان میں بینکنگ کےسیکٹر کے دوسرے سب سے بڑے سرکاری بینک بینک آف بڑودہ میں کیا گیا ہے۔ اس انضمام سے عالمی سطح کے مضبوط بینک کی تشکیل میں معاون ہوگا اور وسیع ترمتحدہ عمل کو یقینی بنانے میں معاون ہوگا۔ نیٹ ورکس کی رابطہ کاری ،کم قیمت ڈپازٹ اور تینوں بینکوں کی ذیلی شاخوں میں کنزیومر بیس میں خاطر خواہ اضافے کے لئے مربوط ادارے کے تعین کے لئے بازاروں تک رسائی عملی موثریت ،مصنوعات اور کاموں کے وسیع تر مجموعے اور خدمات اور صارفین کے لئے منظورشدہ رسائی کو یقینی بناسکے گا۔انضمام کی اس اسکیم کے کلیدی نکات :
الف وجیہ بینک اوردینا بینک منتقل کئے جانے والے بینک ہوں گے اور بینک آف بڑودہ وہ بینک ہوگا ،جس میں ان بینکوں کو منتقل کیا جائے گا۔
ب یہ اسکیم یکم اپریل 2019سے نافذالعمل ہوگی۔
ج اس اسکیم کے نافذالعمل ہونے کے بعد منتقل کئے جانے والے بینکوں کی ضمانت کی ذمہ داری منتقل کئے جانے والے بینکوں کی اس بینک پر ہوگی جس میں ان بینکوں کو منتقل کیا جائے گا۔ جس میں حقوق ،عہدے ،دعوے ، لائسنس ، منظوریاں اور دیگر مراعات شامل ہوں گی اور تمام اثاثہ جات اور تمام قرض شامل ہوں گے ۔
د منتقل کئے جانے والے بینک کا ہرافسر اور ملازم اس بینک کا افسر یا ملازم ہوگا ،جس میں اس کا دفتر اور اس کی خدمات منتقل کی جائیں گی۔اس طرح منتقل کئے جانے والے بینک کے ذریعہ اپنے ملازمین /افسران کو دئے جانے والے تمام بھتے اور تنخواہوں کی ادائیگی اس بینک کی ہوگی جس میں ان کے سابقہ بینکوں کا انضمام ہوگا اور یہ تنخواہیں اور بھتے سابقہ بینک سے کم مقدار میں ہوں گے ۔
ہ منتقل کئے جانے والے بینک کے بورڈ کے ذریعہ اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ جس بینک کو یہ بینک منتقل کئے جارہے ہیں ، اس کے ملازمین اور افسران کے تمام مفادات محفوظ رہیں ۔
و جس بینک میں یہ بینک منتقل کئے جائیں گے وہ بینک منتقل کئے جانے والے بینکوں کے حصہ داروں یعنی شئیر ہولڈرس کو تبادلے کے تناسب کے مطابق شئیر ز جاری کرے گا اور منتقل کیا جانے والا بینک اپنی شکایات شیئروں کے تبادلے کے تناسب سے ایک ماہر کمیٹی کے ذریعہ اپنی شکایات پیش کرسکے گا۔
ضم کئے جانے والے بینکوں کے استحکام کی کچھ خاص خاص باتیں :
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-64