Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سچائی، علم اور نیک کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنے والا سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا، جس میں ان اقدار کو اجاگر کیا گیا ہے جو افراد، خاندانوں اور معاشرے کو مستحکم رکھتی ہیں۔ اس سبھاشیتم  میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سچائی سے دھرم (فرض و اخلاق) کی حفاظت ہوتی ہے، مسلسل مشق و ریاضت سے علم محفوظ رہتا ہے، صفائی سے خوب صورتی برقرار رہتی ہے اور نیک کردار سے خاندان کی عزت و وقار محفوظ رہتا ہے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سنسکرت کا ایک سبھاشیتم شیئر کرتے ہوئے لکھا:

“सत्येन रक्ष्यते धर्मो विद्याभ्यासेन रक्ष्यते।

मृजया रक्ष्यते रूपं कुलं वृत्तेन रक्ष्यते॥”

*****

ش ح – ظ الف –ع د

UR No. 7258