Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی کابینہ نے آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں پیٹرولیم اور توانائی ک


 

نئی دہلی،12۔اپریل ،وزیراعظم جناب نریندرمودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آندھرپردیش میں وشاکھاپٹنم میں پارلیمنٹ کے ایک قانون کے ذریعے قومی اہمیت کے انسٹی ٹیوٹ کے طورپر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم اور توانائی (آئی آئی پی ای) کے قیام کو منظوری دے دی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کو اسی طرح ڈگریاں دینے کے لئے حکمرانی ڈھانچہ اور قانونی اختیارحاصل ہوگا، جس طرح آئی آئی ٹی کو حاصل ہے۔ کابینہ نے آئی آئی پی ای کے قیام کے لئے 655.46کروڑروپے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

آندھرپردیش حکومت نے وشاکھاپٹنم ضلع میں سیباورم منڈل میں آئی آئی پی ای کے قیام کے لئے مفت 200 ایکڑزمین مختص کی ہے۔ آئی آئی پی ای کا 18اپریل 2016 کو اے پی سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ کے ایک سوسائٹی کےطورپراندراج ہوا ہے۔ آندھرایونیورسٹی کیمپس سے 17-2016 کے تعلیمی سال سے آئی آئی پی ای کا ایک عارضی کیمپس قائم کیاگیا ہے۔

 

 م ن  ۔ ح ا ۔ ک ا

U- 1851

(12.04.17)