پی ایم انڈیا
نئی دہلی ،07فروری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے بعض آپریشنل زمروں کے ایکزیکیٹوافسران کو ڈپارٹمنٹ آف پبلک اینٹرپرائزز کے ذریعہ بعض بھتوں کی منظوری دے دی ۔ ان بھتوں میں ریٹنگ الاونس ، اسٹریس الاونس ، پروفی شینسی الاونس اور انسٹرکٹرالاونسیز شامل ہیں جو قبل ازنظرثانی کے 50فیصد اور نظرثانی شدہ کی 25فیصد سیلنگ کے حساب سے اداکئے جاتے ہیں ۔ ان افسران میں ایئرٹریفک کنٹرولرس کمیونیکیشن آفیسرز اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے پائلٹ شامل ہیں ۔ اس ضابطہ بندی کا مقصد ان بھتوں کو نظرثانی شدہ 35فیصد کی سیلنگ کے دائرہ سے باہر رکھاجاناہے ۔ ان افسران کے کاموں میں متعدد ایسے پیچیدہ امورشامل ہیں ، جو انتہائی اعلاتعلیم اورتجربے کے متقاضی ہوتے ہیں علاوہ ازیں ان کے لئے بعض خصوصی عملی ایپلی کیشن کا علم بھی لازمی ہوتاہے ۔
یہ فیصلہ اس امرکے پیش نظرلیاگیاہے کہ فضائی آمدورفت میں کئی گنا اضافہ ہوچکاہے اور یہ تکنیکی افسران ہمارے آسمانوں پرشہری ہوابازی کی سرگرمیوں کو انتہائی محفوظ طریقے سے انجام دیتے ہیں ۔ اس لئے بہترین صلاحیتوں کے حصول اورموجودہ تربیت یافتہ کے استعمال کے ساتھ فضائی مسافروں کو عالمی معیارکی خدمات معقول طریقے سے انجام دی جاسکیں ۔
U-740