پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 22 جنوری / وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج تیل اور قدرتی گیس کے شعبے میں تعاون کے لئے بھارت اور برازیل کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کو اپنی منظوری دی ہے۔
اس مفاہمت نامے سے تیل اور قدرتی گیس کے سیکٹر میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوگا اور اس مفاہمت نامے کے تحت دونوں فریق برازیل اور ہندوستان کے درمیان ای اور پی اقدامات میں تعاون قائم کرنے کی سمت کام کریں گے۔ ساتھ ہی اس سیکٹر میں تحقیق اور ترقی کے علاوہ دونوں ملک اور تیسرے ملکوں میں رقیق قدرتی گیس میں اشتراک کاپتہ لگانے کے علاوہ تیل ،توانائی اور ماحولیاتی امورنیز توانائی کی صلاحیت، توانائی کی تحقیق و ترقی اور علاقائی توانائی ، بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کی توسیع جیسی توانائی کی پالیسیوں میں اشتراک کو حوصلہ دینے کی سمت میں بھی کام کریں گے۔
توقع ہے کہ اس مفاہمت نامے پر اس مہینے کے آخری میں اس وقت دستخط کئے جائیں گے جب برازیل کے صدر ہندوستان کا دورہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U – 308