پی ایم انڈیا
نئی دہلی،22نومبر / وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مرکزی فہرست میں دیگر پسماندہ ذاتوں (اوبی سی) کے ذیلی زمرہ کے معاملے کا جائزہ لینے کے لئے کمیشن کی میعاد میں مزید 6 مہینے کی توسیع 30 نومبر 2018 سے لے کر 31 مئی 2019 تک کواپنی منظوری دی ہے۔
کمیشن نے ریاستی حکومتوں اور دیگر پسماندہ ذاتوں کے ریاستی کمیشن کے علاوہ متعدد سماجی تنظیموں اور دیگر پسماندہ ذاتوں سے تعلق رکھنے والے عام شہریوں پر مشتمل متعدد شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی ہے۔ کمیشن نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ذات برادری کی بنیادپر داخلہ لینے والے او بی سی طلباء نیز مرکزی حکومت کے محکموں ، مرکزی حکومت کی کمپنیوں (سی پی ایس یو) اور سرکاری شعبوں کے بینکوں میں برادری کے لحاظ سے تقرریوں کے اعداد و شمار اور ریکارڈز حاصل کئے ہیں ۔
حاصل ہونے والی اطلاعات ، معلومات اور اعداد و شمار کے تجزیے کے بعد کمیشن نے رپورٹ اور ذیلی زمرے کو حتمی شکل دینے سے قبل ریاستوں اور دیگر پسماندہ ذاتوں کے کمیشن کے ساتھ مزید ایک مرحلے کی بات چیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
U.No: 5884