Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی کابینہ نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن نشریات کے میدان میں ہندوستان اور غیر ملکی نشرکاروں کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی عرضداشت کی منظوری دے دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہونےوالے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن نشریات کے میدان میں حکومت ہند اور غیر ملکی نشر کاروں کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی عرضداشت کو استقدامی منظوری دے دی گئی۔

فوائد

غیر ملکی نشرکاروں کے ساتھ طے پانے والی اس مفاہمتی عرضداشت سے درج ذیل امور میں مدد ملے گی۔

I    نئے خوابوں اورامکانات میں عوامی نشرکاروں کو معاونت حاصل ہوگی۔

II   نئی ٹکنالوجی اور سخت مقابلوں کے مطالبے کے تدارک کے لئے نئی حکمت عملی وضع کی جاسکے گی۔

III  میڈیا کو متعدل بنایا جاسکے گا۔

IV میڈیا کی عالم کاری میں معاونت حاصل ہوگی۔

زبردست اثرات

باہمی تبادلے کے ذریعہ حاصل کئے جانے والے پروگرام کی نشر کاری اور پروگرام کی مشترکہ تیاری سے معیار اور دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کے ناظرین؍سامعین میں شمولیت پیدا ہوسکے گی۔تکنیکی معلومات کے باہمی تبادلے ، تجربے اور افرادی تربیت سے عوامی نشرکاروں کو نشریات کے میدان میں پیش آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ س ش۔ع ر

U-4507