پی ایم انڈیا
نئی دہلی،27؍مارچ۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے سیاحت کےشعبے میں ہندوستان اور کروشیا کے درمیان مفاہمت نامے کو سابقہ تاریخ سےاپنی منظوری دی ہے۔
اس مفاہمت نامے سے دونوں ملکوں کو سیاحت کے شعبے میں باہمی اشتراک و تعاون بڑھانے کے لئے ادارہ جاتی میکانزم تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
اس مفاہمت نامے پر 26 مارچ 2019 کو صدر جمہوریہ ہند کے کروشیا کے دورے کے دوران دستخط کئے گئے تھے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ م ع ۔ک ا
U-1710