Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی کابینہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف فوڈ ٹکنالوجی ، انٹرپرینرشپ اینڈ منیجمنٹ بل ، 2019کو پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کی منظوری دے دی


نئی دہلی ،07فروری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کے صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف فوڈ تکنالوجی اینٹرپرینویئرشپ اینڈ منیجمنٹ بل ، 2019کو پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کی منظوری دے دی گئی ۔ اس بل  کامقصد ہریانہ کے کنڈلی میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹس فوڈ ٹیکنالوجی ، انٹرپرینرشپ اینڈ منیجمنٹ ( این آئی ایف ٹی ای ایم ) اور تامل ناڈوکے تھنجاورمیں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ پروسیسنگ ٹکنالوجی ( آئی آئی ایف پی ٹی ) کو قومی اہمیت کے ادارے کا درجہ دیاجاناہے ۔

فوائد

          یہ قانون سازی ان اداروں کو کورس تیارکرنے اورانھیں فروغ دینے  اورتحقیقی سرگرمیاں انجام دینے اوراپنی علمی سرگرمیوں میں رابطہ کاری میں اضافہ کے لئے خود مختارطورسے کام کرنے کے لئے مجاز کریگی تاکہ یہ ادارے عالمی معیارکے ادارے بن سکیں ۔یہ ادارے سرکارکی ریزرویشن پالیسی پربھی عمل آوری کریں گے  اورمتعلقہ دعویداروں کے مفاد میں خصوصی بیرونی رسائی کے کام بھی انجام دیں گے ۔ علاوہ ازیں اس قانون سازی کے نتیجےمیں یہ ادارے جدت طراز طریقے اختیارکرکے  عالمی معیارکی تدریس اورتحقیقی تجربات فراہم کراسکیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔م ن ۔ س ش۔ ع آ)07.02.2019(

U-741