پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 12 ستمبر 2018، مرکزی کابینہ کی میٹنگ نے جس کی صدارت وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کی، این آئی ڈی ایکٹ 2014 میں ترمیم کے لئے ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کی منظوری دی ہے۔ اس میں چار نئے نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ڈیزائن (این آئی ڈی) کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن ایکٹ 2014 کے دائرہ کار میں شامل یا جائے گا اور انہیں قومی اہمیت کے حامل اداروں (آئی این آئی ایس) کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔ان چار نئے اداروں میں امراوتی، وجے واڑہ، آندھرا پردیش کا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن، مدھیہ پردیش میں بھوپال کا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن،آسام میں جورہاٹ کا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن اور ہریانہ میں کروکشیتر کا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن شامل ہیں۔ ان اداروں کو احمد آباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کے برابر رکھا جائے گا۔ ایکٹ میں کی جانے والی کچھ معمولی ترمیموں میں ضروری ترامیم شامل ہیں مثلاً این آئی ڈی وجے واڑہ کا نام بدل کر این آئی ڈی امراوتی کرنااور پرنسپل ڈیزائنر کو پروفیسر کے برابر درجہ دینا جیسی ضروری ترامیم شامل ہیں۔
قومی اہمیت کے حامل اداروں کے طور پر ملک کے مختلف جغرافیائی علاقوں میں نئے این آئی ڈیز قائم کرنے سے ڈیزائن کے شعبے میں انتہائی باصلاحیت افرادی قوت حاصل ہوگی جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ مواقع براہ راست اور بالواسطہ دونوں طریقوں پر پیدا ہوں گے۔ ان اداروں کے قیام کے نتیجے میں دست کاری ، ہینڈلوم، دیہی ٹکنالوجی، چھوٹی، درمیانے درجے کی اور بڑی صنعتوں کے لئے نیز صلاحیت سازی اور ادارہ جاتی تعمیر کے لئے دیرپا ڈیزائن تیار کئے جاسکیں گے۔
U- 4706