Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے جھارکھنڈ کے کھونٹی میں پیش آئے حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے کھونٹی میں پیش آئے ایک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اس حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے افراد سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں کہا:

’’جھارکھنڈ کے کھونٹی میں پیش آئے حادثے میں جانی نقصان سے مجھے گہرا دکھ پہنچا ہے۔ میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں: PM @narendramodi” ‘‘

******

) ش ح –ع ح –ف ر)

U.No. 7318