Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی کابینہ نے پرامن مقاصد کے لئے باہری خلا کی تلاش اور استعمال میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعاون کے مفاہمت نامے کی منظوری دے دی ہے


نئی دہلی،  12 ستمبر 2018، مرکزی کابینہ  کی میٹنگ کو  جس کی صدارت وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کی، پرامن مقاصد کے لئے باہری خلا کی تلاش اور استعمال میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعاون کے مفاہمت نامے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس مفاہمت نامے پر جوہانسبرگ میں 26 جولائی 2018 کو دستخط کئے گئے تھے۔

اس مفاہمت نامے کے تحت جن شعبوں میں تعاون کیا جائے گا، ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔

  • ز مین کا دور سے جائزہ لینا۔
  • مصنوعی سیارے کے ذریعہ مواصلات اور مصنوعی سیارے پر مبنی رہنمائی۔
  • خلائی سائنس اور سیاروں کی تلاش .
  • خلائی جہاز، سیارے لے جانے والے میزائلوں کا استعمال، خلائی نظام اور زمینی نظام۔
  • خلائی ٹکنالوجی کا عملی استعمال جس میں  زمینی اوزار اور تکنیکیں شامل ہیں  اور
  • تعاون کے دوسرے شعبے جس کا فیصلہ متعلقہ فریق کریں گے۔

اس مفاہمت  نامے کے تحت  جو تعاون کیا جائے گا، وہ مندرجہ ذیل شکل میں ہوگا۔

  • باہمی فائدے اور دلچسپی کے مشترکہ خلائی پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد۔
  • خلائی سرگرمیوں  کی مدد کے سلسلے میں زمینی مراکز کا قیام ، ان پر عمل درآمد اور ان کی دیکھ بھال۔
  • مصنوعی سیاروں کی ذریعہ حاصل ہونے والی معلومات، تجربات کے نتائج اور سائنسی نیز ٹکنالوجیکل معلومات کی ساجھیداری۔
  • مشترکہ تحقیقی ترقیاتی سرگرمیاں۔
  • امداد باہمی پروگراموں میں شرکت کے لئے نامزد تکنیکی اور سائنسی افراد کا تبادلہ۔
  • معاشرتی مقاصد سے خلائی سائنس اور ٹکنالوجی اور خلا کے استعمال کے  پروگراموں کے لئے صلاحیت سازی۔
  • مشترکہ سمپوزیم، کانفرنسوں اور سائنسی میٹنگوں کا انعقاد اور
  • تعاون کے مزید شعبوں کا فیصلہ متعلقہ پارٹیوں کے باہمی صلاح مشورے کے بعد تحریری طور پر کیا جائے گا۔

فوائد:

اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے سے تعاون کے امکانی شعبوں پر عمل کرنے میں مدد ملے گی مثلاً خلائی سائنس، ٹکنالوجی اور ان پر عمل درآمد جن میں زمین کا دور سے جائزہ لینا، مصنوعی سیاروں کے ذریعہ مواصلات اور مصنوعی سیارے پر مبنی رہنمائی، خلائی سائنس اور سیاروں کی تلاش، خلائی جہازوں اور خلائی نظاموں نیز زمینی نظاموں کا استعمال اور خلائی ٹکنالوجی کا استعمال۔

U- 4705