پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 9 اگست 2018/ مرکزی کابینہ کی میٹنگ نے ، جس کی صدارت وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کی، ’’ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی)’’ا ور چارٹرڈ پروفیشنل اکاؤنٹنٹس آف کینڈا (سی پی اے کناڈا)’’ کے درمیان ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے جانے کی منظوری دے دی ہے ۔
تفصیلات:
کابینہ کی منظوری 2011 میں دستخط کئے گئے مفاہمت نامے اور آئی سی اے آئی انڈیا او ر سی پی اے کناڈا کے درمیان مفاہمت نامے کو منظور کئے جانے کے سلسلہ میں پچھلی تاریخوں سے دی گئی ہے۔ اس مفاہمت نامے میں دونوں طرف سے ممبر شپ کی گنجائش رکھی گئی ہے جس کا اطلاق بعض شرائط کے ساتھ دونوں اداروں کے متعلقہ ارکان پر ہوگا۔ مفاہمت نامے میں تشریح ، تعلیم اور پیشہ وارانہ صلاحیت اور لیاقت کو جانچنے میں نیز چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے داخلے کی سطح کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے میں مزید تعاو ن کو شامل کیا گیا ہے۔
اثرات:
اس کا مقصد آئی سی اے آئی کے ممبران ، طلبا اور ان کی تنظیموں کے بہترین مفاد میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے ۔ یہ مفاہمت نامہ آئی سی اے آئی کے ارکان کو اپنے پیشہ وارانہ علاقوں میں توسیع کرنے کا موقع فراہم کرے گا اور اس کے ساتھ ہی ساتھ آئی سی اے آئی مقامی علاقوں میں اسی طرح کے اداروں کو مستحکم بنانے کی ایک تنظیم بن جائے گا۔ اس مفاہمت نامے سے آئی سی اے آئی اور سی پی اے کناڈا کے درمیان کام کاج کے اچھے تعلقات قائم ہوں گے۔
آئی سی اے آئی ایک قانونی ادارہ ہے جسے ہندستا ن کی پارلیمنٹ کے قانون دی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ایکٹ 1949 کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ہندستان میں چارٹرڈ اکاؤنٹینسی کے پیشہ کو منضبط کرنا ہے۔ ‘‘سی پی اے ’’ کناڈا ایک قومی تنظیم ہے جو کناڈا کے اکاؤنٹنگ پیشہ کو مضبوط بنانے کے لئے قائم کی گئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ج۔ ج۔
U- 4184