Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی کابینہ نے ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان ہندوستان میں سرمایہ کاری کی بنیادی سہولیات کے نظام کے قیام پرمفاہمتی عرضداشت کو منظوری دے دی


نئی دہلی ،14فروری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں ہندوستان میں سرمایہ کاری کی ڈھانچہ جاتی سہولیات کے نظام کے قیام کے لئے ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان مفاہمتی عرضداشت کو منظوری دے دی گئی ۔

          اس مفاہمتی عرضداشت سے ہندوستان کے ڈھانچہ  جاتی سہولیات کے شعبوں میں   ممکنہ سرمایہ کاری کے حصول کے لئے سعودی عرب کے اداروں کی توجہ مبذول کرانے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوگی ، جس کے نتیجے میں ملک میں ڈھانچہ جاتی سہولیات کو زبردست فروغ حاصل ہوگا ، ملازمتوں کے زیادہ مواقع پیداہوں گے ، ذیلی صنعتوں اورشعبوں میں زبردست نموہوگی ، جس سے مجموعی  گھریلو شرح نمومیں اضافہ ہوگا اور مجموعی معاشی خوشحالی آئیگی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-963