پی ایم انڈیا
نئی دہلی،26 ستمبر2018؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج ازبکستان کے اینڈی جان خطے میں ازبیک-انڈین فری دواسازی زون کے قیام کے لئے ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان ایک مفاہمت نامے کو منظوری دی ہے۔ اس مفاہمت نامے پر یکم اکتوبر2018ء کو ازبکستان کے صدر کے دورہ ہند کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔
دونوں ملکوں میں دوا سازی اور بایوفارمیسٹکل صنعت کی ترقی کی اہمیت اور دوا سازی اور بایو فارمیسٹکل سیکٹروں میں تجارت ، صنعت اور پیداوار میں آپسی تعاون کی اہمیت کے پیش نظر دونوں ملک باہمی تعاون کے ایک باقاعدہ میکنزم کے قیام کی کوشش کررہے ہیں۔ اس مفاہمت نامے سے ازبکستان کے اینڈی جان خطے میں ازبیک-انڈین فری دواسازی زون کے قیام کے لئے تعاون کا ایک فریم ورک قائم ہو سکے گا۔اس مفاہمت نامے میں یہ بھی سہولت ہوگی کہ ہندوستانی دوا سازی اور بایوفارمیسٹکل کمپنیاں دوا سازی کی مصنوعات کی تیاری کے لئے اینڈی جان کے ازبیک-انڈین فری فارما زون میں سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ دوا سازی کی پیداوار کی سہولتیں قائم کرسکیں گی۔
U: 4991