Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور مراقش کے درمیان حوالگی کے معاہدے پردستخط اورتوثیق کی منظوری دی


 

 

نئیدہلی09نومبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں  ہندوستان اور مراقش کے درمیان حوالگی کے معاہدے پر دستخط کئے جانے اور اس معاہدے کی توثیق  کئے جانے کی منظوری دے دی گئی ۔ اس معاہدے پر  مراقش کی اہم قائد شخصیت  کے مجوزہ سفر ہند کے دوران کئے جائیں گے ۔مراقش کے  قائد اعلیٰ  کا دورہ  ہند  11 سے 18  نومبر 2018  تک جاری رہے گا۔

فوائد :

          یہ معاہدہ  سنگین معاشی   ودہشت گرد  اوردیگر  جرائم  کا ارتکاب کرنے والے  فرار مجرموں کی حوالگی کے لئے ایک مضبوط قانونی بنیاد فراہم کرے گا۔ اس معاہدے کی  روسے  ایک ٹھیکیدار ملک میں  جرم کا ارتکاب کرکے دوسرے ٹھیکیدار ملک میں  پناہ لینے والے مجرموں کی حوالگی  ممکن ہوسکے گی۔اس کے علاوہ  یہ معاہدہ   ہندوستان اور مراقش کے قومی مفادات کے خلاف  جرم کرنے والے  مجرم عناصر  پر  شکنجہ کسنے  سے متعلق    باہمی مراسم  کو بھی مستحکم بنائے گا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-5681