Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور کوریا کے درمیان تجارتی حل میں باہمی اشتراک و تعاون سے متعلق مفاہمت نامے کو منظوری دی


 

نئی دہلی،9؍جولائی/     وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے ہندوستان اور کوریا کے درمیان تجارتی حل میں باہمی اشتراک و تعاؤن سے متعلق مفاہمت نامے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان اس مفاہمت نامے پر جولائی 2018 میں کوریا کے صدر کے ہندوستان کے سرکاری دورے کے دوران دستخط کئے گئے تھے۔

اس مفاہمت نامے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حل کے شعبے  مثلاً اینٹی ڈمپنگ، سبسڈی اور تلافی و حفاظتی اقدامات میں اشتراک و تعاؤن کو فروغ ملے گا، جس سے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تجارتی روابط میں اضافہ ہوگا۔

 ( م ن ۔م ع۔ ک ا)      

U. No. 4175