Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مہاتماگاندھی اورلال بہادرشاستری کے یوم پیدائش پروزیراعظم کا خراج عقیدت


نئی دہلی ،2اکتوبر :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے مہاتماگاندھی اورلال بہادرشاستری کو ان کی پیدائش کی سالگرہ پرخراج عقیدت پیش کیاہے ۔

          گاندھی جی کے یوم پیدائش پرانھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاہے کہ گاندھی جینتی کے موقع پربابائے قوم کو صدہاسلام ۔آج سے ہم محترم باپوکے 150ویں پیدائش کے سال میں داخل ہورہے ہیں ان کے خوابوں کو شر مندہ ٔ تعبیرکرنے کے لئے ہم سبھی کے پاس یہ ایک بہت بڑا موقع دستیاب ہے ۔

          لال بہادرشاستری  کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاہے کہ متین شخصیت ، کامیاب قیادت اور بلندحوصلے کی علامت  لال بہادرشاستری جی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر منکسرانہ خراج عقیدت ۔

**************

 (م ن ۔ع  آ

U-5105