پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 8 جنوری 2019، وزیراعظم جناب نریندر مودی کل مہاراشٹر میں شولا پور کا دورہ کریں گے وہ متعدد ترقیادتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
سڑک نقل و حمل اور سڑک روابط کو تقویت دینے کے لئے وزیراعظم قومی شاہراہ نمبر 211 (نئی قومی شاہراہ نمبر 52) کے چار لین والے شولا پور۔ تُلجا پور۔ عثمان آباد سیکشن کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ شولا پور۔ عثمان قومی شاہراہ کو چار لین والی شاہراہ میں تبدیلی کئے جانے سے شولا پور کے، مہاراشٹر کے اہم مراٹھواڑہ خطے سے سڑک روابط کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 30 ہزار مکانوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس سے بنیادی طور پر کچرا چننے والوں، رکشا چلانے والے، کپڑے کی ملوں میں کام کرنے والوں، بیڑھی بنانے والوں وغیرہ جیسے غریب بے گھر لوگوں کو فائدہ ہوگا۔اس پروجیکٹ کی مجموعی لاگت 1811.33 کروڑ روپے ہے جس میں سے مجموعی طور پر 750 کروڑ روپے مرکزی اور ریاستی حکومت کے ذریعہ بطور امداد فراہم کی جائے گی۔
سووچھ بھارت مشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے، وزیراعظم شولا پور میں زیر زمین سیوریج سسٹم اور تین سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس سے اس شہر کے سیور کوریج میں اضافہ ہوگا اور شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنے گی۔ یہ موجودہ نظام کی جگہ لے گا یہ اے ایم آر یو ٹی (امرت) مشن کے تحت بنائے جارہے ٹرنک سیوروں کو بھی جوڑے گا۔
وزیراعظم شولا پور اسمارٹ سٹی میں علاقے پر مبنی ترقی کے ایک جزو کے طور پر پانی کی سپلائی اور سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے والے مشترکہ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیراعظم اجانی ڈیم سے شولا پور سٹی تک پینے کے پانی کی سپلائی میں اضافہ کرنے والے پروجیکٹ اور امرت مشن کے تحت زیر زمین سیوریج سسٹم کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت ان پروجیکٹوں کے لئے منظور شدہ رقم 244 کروڑ روپے ہے۔ توقع ہے کہ اس پروجیکٹ سے سروس ڈلیوری کی صورتحال میں قابل ذکر بہتری آئے گی اور ٹکنالوجی کی مدد سے عوامی صحت کو بہتر بنانے میں بھی اس سے مدد ملے گی۔
وہ شہر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کا اس شہر کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ 16 اگست 2014 کو اپنے پہلے دورے میں انہوں نے قومی شاہراہ نمبر 9 کے شولا پور۔ مہاراشٹر/ کرناٹک بارڈر سیکشن کو چار لین میں بدلے جانے کی کام کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور 765 کے وی صلاحیت کے شولا پور۔ رائے چور پاور ٹرانسمیشن لائن کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
م ن۔م م۔ن ا۔
U- 188
I look forward to visiting Solapur tomorrow in connection with following development works:
— Narendra Modi (@narendramodi) January 8, 2019
Dedication of four-laning of Solapur-Osmanabad section of NH-211.
Foundation Stone of 30,000 houses under PMAY.
Launch of underground Sewerage System, and three Sewage Treatment Plants.
The foundation stones of the following works will also be laid in Solapur:
— Narendra Modi (@narendramodi) January 8, 2019
Underground Sewerage System under AMRUT Mission.
Improvement in Water Supply and Sewerage System.
Augmentation of Drinking Water Supply from Ujani Dam to Solapur City.
These will greatly benefit citizens.
The development projects will improve connectivity in Solapur and surrounding areas. The housing project will particularly help Beedi and textile workers. Sanitation and sewerage facilities will also improve. We are committed to furthering ‘Ease of Living’ for our citizens.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 8, 2019
During my recent visit to Mumbai, I sat down with the team of @HumansOfBombay and interacted with them about aspects of my life.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 8, 2019
Here is the first of the five part series. https://t.co/EBfaRZJIXD